دھرابی ! تیز رفتار مسافر بس کے موڑ کاٹنے پر چھت پر سوار نوجوان سڑک پر گر کر جاں بحق
30/08/2018 08:43:00

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) تلہ گنگ چکوال روڈدھرابی کے قریب تیز رفتار مسافر بس کے موڑ کاٹنے پر چھت پر سوار نوجوان سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگیا ۔ڈرائیور اور کلینر ببس چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔بلوچ مسافر بس نمبری 4255دھرابی کے قریب تیز رفتاری سے موڑ کاٹ رہی تھی جس کے باعث بس کی چھت پر سوار 21سالہ کاظم شاہ ساکن لیہ سڑک پر آگر اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔حادثہ کے بعد ڈرائیور اور کلینر بس کھڑی کر کے فرار ہو گئے ۔جبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122نے متوفی کی میت سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کی ۔جہاں سے لواحقین نے میت وصل کی ۔
Post your comment