صفحہ اول | حادثات و جرائم | تلہ گنگ و گردونواح میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش،

تلہ گنگ و گردونواح میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش،

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ و گردونواح میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش،

تین ڈاکوؤں نے تلہ گنگ شہر سے بک کرائی سوزوکی پک اپ کے ڈرائیور کو بے دردی سے قتل کر کے گاڑی لیکر فرار

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) تلہ گنگ و گردونواح میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو گئی ۔پے در پے ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں شدید عدم تحفظ کا احساس،تازہ ترین واردات کے دوران تین ڈاکوؤں نے تلہ گنگ شہر سے بک کرائی سوزوکی پک اپ کے ڈرائیور کو بے دردی سے قتل کر کے گاڑی لیکر فرار ہو گئے ۔عوامی حلقوں کا آئی جی پنجاب اور آر پی او سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر گزشتہ رات تین نا معلوم افراد نے لاری اڈہ سے سوزوکی پک اپ موگلہ گاؤں کیلئے یہ کہہ کر بک کرائی کہ وہاں سے گندم کی بوریاں اُٹھانی ہیں ۔موگلہ گاؤں کی ڈھوک گلیال کے قریب تینوں ملزمان نے ڈرائیور غلام فرید ولد محرم خان ساکن سگھر کو بے دردی سے قتل کر دیا اور لاش پھینک کر گاڑی لیکر فرار ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملے پر تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا ۔جبکہ گاڑی میں ٹریکر کے ذریعے دوسرے روز پولیس نے گاڑی راولپنڈی سے بر آمد کر لی ۔تاہم ملزمان ہاتھ نہ آسکے جن کی تلاش جاری ہے ۔قبل ازیں دین دیہاڑے شہر مین دوران ڈکیتی پیڑول پمپ مالکان سے 23لاکھ سے زائد کی رقم سمیت متعدد وارداتوں سے شہریوں مین خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سے اس مخدوش صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0