تلہ گنگ ! بازی کی محفل اُلٹ گئی ،دس جواری گرفتار،داؤ پر لگی لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز ،موٹر سائیکل قبضہ میں لے لئے
27/10/2018 10:29:00

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ محمد زراعت بلوچ کی بڑی کارروائی ،قمار بازی کی محفل اُلٹ دی ،دس جواری گرفتار،داؤ پر لگی لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز ،موٹر سائیکل قبضہ میں لے لئے ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ محمد زراعت بلوچ نے مخبر کی اطلاع پر مدنی چوک کے قریب اچانک چھاپہ مار کر جواء کی محفل اُلٹ دی ۔اس موقع پر دس ملزمان سجاد ،محمد جمیل و غیرہ کو گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی رقم ایک لاکھ انیس ہزار140روپے ،ایک لاکھ بیس ہزار مالیت کے موبائل فونز اور دو لاکھ مالیت کے تین عدد موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
Post your comment