صفحہ اول | حادثات و جرائم | ناقص تفتیش لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر

ناقص تفتیش لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر

Font size: Decrease font Enlarge font
ناقص تفتیش لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام) موضع دڑوٹ میں گزشتہ سال 23جولائی کو آٹھ بے گناہ افراد کو بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا پولیس کی ناقص تفتیش لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر -امیر سلطان ولد محمد خان ،نورمحمدولد فتح خان،شہبازگل ولد احمدگل،عمران نذیر ولد نزیرا حمد نے دیگر لواحقین کے ہمراہ تلہ گنگ پریس کلب تلہ گنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس کو لواحقین نے تفتیش میں تمام ممکنہ سہولت کاروں کی تفصیل فراہم کی - ملزم شیدا ملنگ کوغیر قانونی ہتھیارفراہم کرنے والے اور گاڑی فراہم کرنے والے کی بھی تفصیل بھی پولیس کو فراہم کی گئیں-واقعہ سے تین روز قبل ملزم شیدا ملنگ کی جانب سے ایک نامعلوم شخص کو مبلغ تیس ہزار روپے ایزی پیسہ کے زریعہ سے بھجوائے گے-متعلقہ شخص کا شناختی کارڈ نمبراور فنگر پرنٹ بھی پولیس کو فراہم کے گے لیکن پولیس تفتیش کرنے میں نا کام رہی -ڈی پی او سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن صرف تسلی دی گئی -ظلم کی بات یہ ہے کی آٹھ قتل ہوئے ہیں لیکن تفتیش لواحقین خود کر رہے ہیں آخر کار ہم نے کوہاٹ کے مضافاتی علاقے میں امجد نامی شخص تک رسائی حاصل کر لی اور اس نے رقم کے لینے اور غیر قانونی ہتھیارملزم شیدا ملنگ کودینے کا اعتراف دو گواہان کی موجودگی میں کر لیا - لیکن پولیس نے آج تک اس سے رابطہ تک نہیں کیا ہے-ہماری وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر سے اپیل ہے کہ جن مقامی پولیس افسران نے اپنا قانونی کردار ادا نہیں کیا بلکہ زمہ دارن کو بچایا ہے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ہم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ آٹھ افراد کا قتل کھلی دہشت گردی ہے اسکا مقدمہ دہشت گردی عدالت میں چلایا جائے اور تفتیش بھی پولیس اور انٹیلی جنس کے اچھی شہرت کے افسران سے کرائی جائے-

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

omehomes

Rate this article

0