صفحہ اول | حادثات و جرائم | تلہ گنگ: تین مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے

تلہ گنگ: تین مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے

Font size: Decrease font Enlarge font

تلہ گنگ(تلہ گنگ ڈاٹ کام) تین مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔پہلا حادثہ تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بلال آباد کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل مطیع الرحمن ساکن ٹیکسلا جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی محمد عثمان ساکن سرگودھا شدید زخمی ہو گیا ۔دونوں بلال آباد میں ایک ورکشاپ پر کام کرتے تھے ۔دوسرا حادثہ تلہ گنگ کی یوسی بھلومار کی ڈھوک بہاولی میں ٹوٹی پلی کے باعث پیش آیا جہاں قلفیاں بیچنے والاموٹر سائیکل سوارغلام رسول ساکن بہالپور پلی سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔تیسرا واقعہ تلہ گنگ کے گاؤں بلال آباد میں پیش آیا جس میں شادی شدہ خاتون نے گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے قریب ہی واقع کنوئیں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ۔


Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0