صفحہ اول | حادثات و جرائم | چکوال:ضلع چکوال کی سب سے بڑی تنظیم الوجود کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی سے ملاقات

چکوال:ضلع چکوال کی سب سے بڑی تنظیم الوجود کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی سے ملاقات

Font size: Decrease font Enlarge font
چکوال:ضلع چکوال کی سب سے بڑی تنظیم الوجود کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی سے ملاقات

 تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ معاشرہ اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم اور ذمہ دارانہ ہے، ضلع کے ہیڈ کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا کی مسائل بارے نشاندہی اور فیڈ بیک میرے لئے بڑی سپورٹنگ ہوتی ہے اور یہ بات انتہائی پرمسرت ہے کہ چکوال کا میڈیا خصوصاً تنظیم”الوجود“ کے متحرک، پروفیشنل اور مثبت صحافت کے داعی ممبران ضلعی صحافت میں بڑا ذمہ دارانہ کردارادا کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے ورکنگ جرنلسٹس کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم”الوجود“ کے ایک وفد سے کیا جس کی قیادت صدر ”الوجود“ محمد ریاض انجم کررہے تھے، ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں ہونےوالی اس ملاقات میں تنظیم کے چیف کوآرڈینیٹر یاسین چوہدری، جنرل سیکرٹری شفیق ملک، انفارمیشن سیکرٹری برہان غنی، جوائنٹ سیکرٹری محمد فیض، فنانس سیکرٹری محبوب حسین جراح، سینئر نائب صدر چوہدری نذر حسین، نائب صدور ایم اسحاق حسرت، مقصود حسین کے علاوہ ممبران ایگزیکٹو باڈی حاجی ظفر اقبال، مرتضیٰ انجم ملک، عبدالغفار پارس، چوہدری عبدالجبار، ممبران مرزا ساجد اقبال اور تابش ریاض انجم بھی موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کو تنظیم ”الوجود“ کے قیام کے اغراض و مقاصد، حالیہ ہونےوالے سالانہ انتخابات، تنظیم ممبران کی بہترین کے حوالہ سے اٹھائے جانےوالے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ تنظیم”الوجود“ صرف اپنے ممبران کی بہتری کیلئے ہی کام نہیں کررہی بلکہ ضلع چکوال کی تعمیر و ترقی میں بحیثیت تنظیم اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے چکوال میں سیاحت کے فروغ اور جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے پر یاسین چوہدری کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا، ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے مزید کہا کہ چکوال پرامن ضلع اور یہاں کے عوام بھرپور تعاون کرنےوالے ہیں اور ہم سرکاری افسران یہاں پر سیاست نہیں کرنے آئے بلکہ ضلع کے عوام کی خدمت کیلئے متعین کئے گئے ہیں، ہمارا مقصد پروٹوکول حاصل کرنا نہیں ہوتا بلکہ ہمارا کام لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہر ایک شہری کیلئے کھلے ہوتے ہیں اور صحافی بھائی تو میرے اور ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑے مقدم ہیں جن کی بدولت مسائل اور دیگر معلومات ہم تک پہنچتی ہیں، ملاقات کے اختتام پر ”الوجود“ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو ایسے مسائل بارے آگاہ کیا جن کے حل سے شہریوں کو ریلیف مل سکتا ہے، شفیق ملک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تاجروں اور ہسپتال سے غیر متعلقہ افراد کی گاڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے مریضوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، مرتضیٰ انجم نے میونسپل کمیٹی سے متعلقہ سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی، بجلی کے کھمبوں میں ارتھ نہ ہونے جیسے مسائل بیان کئے، محبوب حسین جراح نے تلہ گنگ کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے تجاوزات، بلکسر تلہ گنگ اور میانوالی روڈ کی خستہ حالی کے باعث آئے روز ہونےوالے سنگین حادثات، تلہ گنگ میں لفٹر منظوری دینے و دیگر امور بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلات فراہم کیں،مرزا ساجد اقبال اور تابش ریاض نے موٹر سائیکل سواروں کا ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی نہ کرنے پر قانون کو بھرپور عمل میں لانے کی تجویز دی، محمد فیض نے مواضعات میں جا بجا بنائے گئے سپیڈ بریکر، صحت و صفائی اور نکاسی آب جیسے مسائل بارے آگاہ کیا، حاجی ظفر اقبال نے اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں خصوصاً سیمنٹ فیکٹریوں کے لئے خام مال کی اوور لوڈنگ کی روک تھام کے اقدامات کرنے پر زور دیا جبکہ عبدالغفار پارس نے بھون روڈ تجاوزات خاتمہ بارے توجہ دلائی تو ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہت جلد آپریشن کلین اپ کیا جائےگا، ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے ”الوجود“ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بہترین انداز میں مسائل اجاگر کئے ، ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0