صفحہ اول | حادثات و جرائم | دوران ڈکیتی موٹر سائیکل چھیننے اور اپنے ہی ساتھی ڈاکوکو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے اشتہاری مجرم قیصر سرگودھا سے گرفتار

دوران ڈکیتی موٹر سائیکل چھیننے اور اپنے ہی ساتھی ڈاکوکو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے اشتہاری مجرم قیصر سرگودھا سے گرفتار

Font size: Decrease font Enlarge font
دوران ڈکیتی موٹر سائیکل چھیننے اور اپنے ہی ساتھی ڈاکوکو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے اشتہاری مجرم قیصر  سرگودھا سے گرفتار

تلہ گنگ(نذر چودھری ) سٹی پولیس نے دوران ڈکیتی موٹر سائیکل چھیننے اور اپنے ہی ساتھی ڈاکوکو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے اشتہاری مجرم قیصر کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا ۔ چند ماہ قبل ملزم قیصرساکن گنڈہ کس پنڈی گھیب نے اپنے ساتھی سانول ولد ریاض ساکن جنڈخانزادہ کے ہمراہ تلہ گنگ میں فاطمہ جناح روڈ پر شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر قیصر نے فائر کیا جو غلطی سے اپنے ہی ساتھی سانول کو ٹانگ پرجا لگا تھا ۔ جس پر قیصرزخمی ساتھی کو افراتفری میں لیکر فرار ہو گیا ۔ بعد ازاں شام کو زخمی سانول کی لاش تلہ گنگ کے گاءوں مرالی کے قریب ویرانے سے ملی ۔ جس کو ملزم قیصر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور خود فرار ہو گیا ۔ حال ہی میں تبدیل ہونے والے ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ اکرم نیازی نے بڑی تگ و دو کے بعد ملزم کا سراغ لگایا ۔ گزشتہ شام پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ کے اہلکاروں نے اسی سراغ پر سرگودھا میں چھاپہ مار کر اشتہارری مجرم قیصر کو گرفتار کر لیا

 

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0