صفحہ اول | حادثات و جرائم | کوٹ شمس کے ایک مشہورمقدمہ قتل میں جر م ثابت ہونے پر مجرم اکمل کو سزائے موت کام حکم

کوٹ شمس کے ایک مشہورمقدمہ قتل میں جر م ثابت ہونے پر مجرم اکمل کو سزائے موت کام حکم

Font size: Decrease font Enlarge font
کوٹ شمس کے ایک مشہورمقدمہ قتل میں جر م ثابت ہونے پر مجرم اکمل کو سزائے موت کام حکم

تلہ گنگ(راجہ عدیل) ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ نے کوٹ شمس کے ایک مشہورمقدمہ قتل میں جر م ثابت ہونے پر مجرم اکمل کو سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا جبکہ مدعی کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو چھ ماہ قید کی سزا بھگتنی ہوگی اس مقدمہ میں مذکورہ مجرم کو 324ت پ کے جرم میں 10سال قید 50ہزار روپے جرمانہ اور 337-A1ت پ کے جرم میں 20ہزاروپے اور جرمانہ کا حکم بھی سنایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ جاوید اقبال نے 33صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجرم 302-324-اور337-A1ت پ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائیں سنائیں ۔یاد رہے اس مقدمہ کے مدعی عامر شہزاد ساکن کوٹ شمس نے جولائی 2012 ؁ء میں تھانہ لاوہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ رشتہ کے تنازعہ پر ملزم اکمل نے مدعی کے والد ممریز خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ مقتول کی بیوی فائرنگ سے زخمی ہوئی اور عامر شہزاد کو بھی پستول کے بٹ مار کر زخمی کیاگیا ۔مقدمہ قتل میں ملزم اکمل مقتول کا حقیقی بھتیجا بتایا گیا ہے ۔استغاثہ کی پیروی تلہ گنگ کے سینئر وکیل ممتاز قانون دان سید اعجاز حسین شاہ کر رہے تھے جبکہ ملزم کی طرف سے پیروی چوہدری شیر افضل ایڈوکیٹ نے کی ۔

Subscribe to comments feed Comments (3 posted)

avatar
louis vuitton replica 30/12/2016 06:08:00
اعجاز حسین شاہ کر رہے تھے جبکہ ملزم کی طرف سے پیروی چوہدری شیر افضل ایڈوکیٹ نے کی ۔
avatar
Best Michael Kors Handbags 13/01/2017 03:22:33
The largest US department-store company also said it would cut 6,200 jobs and push ahead with a plan to close 100 underperforming stores.
avatar
waqar ali 17/06/2017 11:28:14
now you will taste the death
total: 3 | displaying: 1 - 3

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0