صفحہ اول | حکومت | چکوال ! کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز کو2015ء کی ایجوکیشن پالیسی کے مطابق ریگولرائز کیا جائیگا,ڈی سی او

چکوال ! کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز کو2015ء کی ایجوکیشن پالیسی کے مطابق ریگولرائز کیا جائیگا,ڈی سی او

Font size: Decrease font Enlarge font
چکوال ! کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز کو2015ء کی ایجوکیشن پالیسی کے مطابق ریگولرائز کیا جائیگا,ڈی سی او

چکوال(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام)ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع چکوال میں2012-13میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز کو2015ء کی ایجوکیشن پالیسی کے مطابق ریگولرائز کیا جائیگا اور اس سلسلے میں نہ تو کسی کا حق مارا جائے گا اور نہ ہی کسی سے زیادتی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں محکمہ تعلیم سے معتلق ضلعی سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن، ای ڈی او فنانس، اے ڈی سی چکوال، ڈی او سی اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ڈی اوز ایجوکیشن بھی شریک تھے۔ قبل ازیں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع چکوال میں 1163ایجوکیٹرز کے ریگولرئزیشن کے کیسز زیر غور ہیں۔ جن کی سکروٹنی ڈی سی او چکوال کی قائم کردہ سکروٹنی کمیٹی کرے گی۔ اور 2015ء کی ایجوکیشن پالیسی کے مطابق حقدار ایجوکیٹرز کو ریگولرائز کیا جائیگا۔جس پر ڈی سی او نے محکمہ تعلیم کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز کی ایمانداری اور دیانتداری سے از سر نو پڑتال کی جائے اور اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے کہ ریگولرائز ہونیوالے ایجوکیٹرز اپنے جائز حق سے محروم نہ رہیں انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ کسی بھی ایجوکیٹرز کی حق تلفی نہ ہو کسی کا حق نہ مارا جائے اگر کسی کیس میں کوئی گڑ بڑ سامنے آئی تو متعلقہ افسر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا ہمارا فرض ہے کہ ہم حقدار اور اہل ایجوکیٹرز کو محکمہ تعلیم میں خدمات سرانجام دینے کا موقع دیں تاکہ ان کی زیر نگرانی تعلیم حاصل کرنے والے مستقبل کے نونہال طلباء بہترین اور مفید شہری بن سکیں۔

Subscribe to comments feed Comments (3 posted)

avatar
چکوال ! کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز کو2015ء کی ایجوکیشن پالیسی کے مطابق ریگولرائز کیا جائیگا,ڈی سی او.
avatar
تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) نا بینا افراد کیلئے خوشخبری حکومت پنجاب کی جانب سے نا بینا افراد کیلئے
Reply Thumbs Up Thumbs Down
-3
Report as inappropriate
avatar
صفحہ اول | فوٹو گیلری | سردار محمد فیض ٹمن اور سابق ایم پی اے فوزیہ بہرام نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا
سردار محمد فیض ٹمن اور سابق ایم پی اے فوزیہ بہرام نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دی
Reply Thumbs Up Thumbs Down
-2
Report as inappropriate
total: 3 | displaying: 1 - 3

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

5.00