تلہ گنگ کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر انکم ٹیکس آفس کی منظوری دےدی گئی، چیف کمشنر انکم ٹیکس ملک تنویر اختر کی تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) تلہ گنگ کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر انکم ٹیکس آفس کی منظوری دےدی گئی ۔چیف کمشنر انکم ٹیکس ملک تنویر اختر نے دوران ملاقات بتایا کہ تلہ گنگ کی تاجر برادری اور انکم ٹیکس گزاروں کوٹیکس معاملات کےلئے چکوال اور راولپنڈی جانا پڑتا تھا ۔جس کی وجہ سے وقت اور پیسہ دونوں کا ضیائع ہوتا تھا ۔میں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی تلہ گنگ کےلئے انکم ٹیکس آفس کی با ضابطہ منظوری دےدی۔ان شا ءاللہ رواں ماہ دسمبر ہی میں انکم ٹیکس آفس کام شروع کر دے گا ۔چیف کمشنر ملک تنویر اختر نے بتایا کہ مذکورہ آفس میں کمپوزٹ ٹیکس یونٹ میں اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس اور اُن کا عملہ ٹیکس معاملات ڈیل کریگا ۔اور یہ دفتر تین تحصیلوں تلہ گنگ ،لاوہ اور پنڈی گھیب کے ٹیکس گزاروں کے مسائل اور اُن کے معاملات دیکھے گا ۔اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بجائے انکم ٹیکس چوری کرنے کے جو ٹیکس بنتا ہے اُس کو بروقت ادا کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیں ۔عوامی و سماجی حلقوں نے چیف کمشنر انکم ٹیکس ملک تنویر اختر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
Post your comment