صفحہ اول | حکومت | ضلع چکوال کے 948معذوروں کو خدمت کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیاگیا

ضلع چکوال کے 948معذوروں کو خدمت کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیاگیا

Font size: Decrease font Enlarge font
ضلع چکوال کے 948معذوروں کو خدمت کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیاگیا

چکوال ( تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام)ضلع چکوال کے 948معذوروں کو خدمت کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیاگیا۔ پہلے مرحلے میں چکوال ،کلرکہا ر، تلہ گنگ اور لاوہ کی تحصیلوں کے معذور افراد کے لیے2مراکز قائم کر دئیے گئے۔ ایک مرکز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال اور دوسرامرکز سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں قائم کیا گیا ہے۔دوسرے مرحلے میں تحصیل چوآسیدن شاہ سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کو خدمت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں گزشتہ روز خدمت کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقدہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما چوہدری شہریار سلطان،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سلطان عالمگیرنوابی اور ای ڈی او سوشل ویلفیئر تنویرصفدر نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر معذوروں کو خدمت کارڈ جاری کیے گئے۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کو حکومت پنجاب کا احسن کارنامہ سرانجام دیا۔ اور بتایا کہ فلاحی کاموں میں وفاقی اور صوبائی حکومت خصوصی طورپر دلچسپی لے رہی ہے اور معذور افراد کے لیے خدمت کارڈ کا اجراء بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے بتایا کہ وفاقی حکومت بہت جلد غریب افراد کے لیے میڈیکل انشورنس سکیم کا اجراء کریگی۔ اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی او سوشل ویلفیئر تنویر صفد رنے بتایا کہ پنجاب خدمت کارڈ جاری کرنے کا عمل چار مراحل پرمشتمل ہوگا۔ سب سے پہلے ضلعی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ گزٹڈ افسر معذور افراد کے کوائف کی تصدیق کریگا بعد ازاں محکمہ صحت کا تشکیل کردہ بورڈ طبی معائنہ کرے گا جس کے بعد زونگ کمپنی سم جاری کرے گی اور پھر بینک آف پنجاب معذور شخص کو پنجاب خدمت کارڈ جاری کرے گا۔ تنویر صفدر کا کہنا تھا کہ پنجاب خدمت کارڈ کے تحت 1200روپے ماہانہ وظیفہ ہر ماہ معذور کوفراہم کیا جائے گا جو متعلقہ شخص تین ماہ بعد مذکورہ رقم نکلوا کر ضروریات پوری کر سکے گا۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سلطان عالمگیر نوابی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع چکوال میں پنجاب خدمت کارڈ پروگرام میں 948معذور افراد شامل کیے گئے ہیں۔ جن میں 18سال سے زائد معذور افراد کی تعداد688جبکہ 18سال سے کم معذور افرادکی تعداد260ہے۔

Subscribe to comments feed Comments (3 posted)

avatar
rolex replica 11/01/2016 01:15:12
I am hoping the same best work from you in the future as well. In fact your creative writing abilities has inspired me.
avatar
Polo Ralph Lauren Outlet 24/04/2016 07:49:25
ضلع چکوال کے 948معذوروں کو خدمت کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیاگیا.
avatar
www.systeme-eco-energie.fr 01/06/2016 22:00:28
منظوری دےدی گئی، چیف کمشنر انکم ٹیکس ملک تنویر اختر کی تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت
total: 3 | displaying: 1 - 3

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0