صفحہ اول | سیاست | این اے 65 ضمنی الیکشن میدان سج گیا ، تحریک لبیک اپ سیٹ کر سکتی ہے ، تجزیہ نگاروں کی رائے

این اے 65 ضمنی الیکشن میدان سج گیا ، تحریک لبیک اپ سیٹ کر سکتی ہے ، تجزیہ نگاروں کی رائے

Font size: Decrease font Enlarge font
این اے 65 ضمنی الیکشن میدان سج گیا ، تحریک لبیک اپ سیٹ کر سکتی ہے ، تجزیہ نگاروں کی رائے

تلہ گنگ(عامر چودھری) حلقہ این اے65میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی سیٹ چھوڑے جانے پر14اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے ۔اس حلقہ میں سربراہ پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری سالک حسین ق لیگ کے ٹکٹ پر ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ اُمیدوار ہیں ۔اُن کے مدمقابل ن لیگ کے ایک بڑے اُمیدوار سردار فیض ٹمن تھے ۔جو اچانک چودھری سالک حسین کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔اس طرح اب چودھری سالک کے مقابلے میں تحریک لبیک کے محمد یعقوب سیفی اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد عامر موجود ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن نے اس حلقہ میں بغیر اعلان کئے اپنے کارکنوں کو تحریک لبیک کے اُمیدوار محمد یعقوب سیفی کو ووٹ دینے کا اشارہ کیا ہے ۔ق لیگ کے اُمیدوار چودھری سالک حسین کی پوزیشن مضبوط ترین ہے ۔اُن کو ق لیگ کے رہنماء صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر ،پی ٹی آئی کے رہنماؤں ایم پی اے سردار آفتاب اکبر ،سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس ،کرنل(ر) سلطان سرخرو اعوان ،سابق ن لیگی رہنماء ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ ،سابق ن لیگی ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن ،سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن کی حمایت حاصل ہے ۔جبکہ تحریک لبیک کے محمد یعقوب سیفی کو ایم ایم اے ،سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن کے ساتھ ساتھ اعوان برادری اور ن لیگ کے ووٹرز کی حمایت حاصل ہے ۔حالیہ قومی الیکشن میں ق لیگ کے چودھری پرویز الہٰی نے ایک لاکھ ستاون ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی تھی ۔اُن کے مدمقابل ن لیگ کے فیض ٹمن نے ایک لاکھ سات ہزار کے لگ بھگ ووٹ حاصل کئے تھے ۔جبکہ تحریک لبیک کے محمد یعقوب سیفی نے 23ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد عامر نے آٹھ سو کے لگ بھگ ووٹ حاصل کئے تھے ۔

اس حلقہ میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 468ہے ۔جبکہ 1223پولنگ بوتھ ہیں۔جن میں649مردانہ اور574زنانہ پولنگ بوتھ شامل ہیں ۔یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد5,46,841ہے ۔جن میں 2,84,947مرداور2,61,894خواتین ووٹرز شامل ہیں ۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Zee 16/10/2018 01:20:53
Upset to kar dea ha Labaik walon na ..jb tak koi sincere banda samna nhe ae ga labaik wala kbe opar nhe a skta.ya b jo vote cast hoa ha just relegious back ground walon ka ha
Reply Thumbs Up Thumbs Down
-7
Report as inappropriate
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0