صفحہ اول | سیاست | تلہ گنگ : تحریک انصاف نے ضلع بھر میں اپنی جگہ بنانے کیلئے اہم فیصلے کر لئے

تلہ گنگ : تحریک انصاف نے ضلع بھر میں اپنی جگہ بنانے کیلئے اہم فیصلے کر لئے

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ : تحریک انصاف نے ضلع بھر میں اپنی جگہ بنانے کیلئے اہم فیصلے کر لئے

تلہ گنگ(تلہ گنگ ڈاٹ کام) تحریک انصاف نے ضلع بھر میں اپنی جگہ بنانے کیلئے اہم فیصلے کر لئے ، تمام کمیٹیوں میں تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کو ایڈجسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ سردار غلام عباس کو مرکزی کردار ادا کرنے کیلئے کہا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق ضلع چکوال میں آمدہ بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کیلئے سردار غلام عباس سیاسی اہمیت کے متعلق قیادت کو باور کرا دیا گیا ہے ۔اور کہا کہ سردار غلام عباس ضلع چکوال میں اہم سیاسی قوت ہیں لہذا انہیں تحریک انصاف میں نہ صرف فعال کرایا جائے بلکہ انہیں ضلع چکوال میں سیاسی کامیابیوں کیلئے مرکزی سطح پر ایڈجسٹ کیا جائے ذرائع کے مطابق یہ بھی کہا گیا کہ پنجاب سطح پر بھی سردار غلام عباس کے سیاسی تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بہت جلد مرکزی قیادت کا ایک وفد سردار غلام عباس سے ملاقات کرے اور ضلع چکوال کی سیاست میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اہم ذمہ داریاں دینے کی پیش کش بھی کی جائے گی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے خاموش اختیار کر رکھی ہے ، تاہم ملک شہر یار اعوان اپنے دئیے گئے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرانے کیلئے سرگرم ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ان کے حلقہ پی پی 24میں رابطے بحال ہیں ، تاہم اس وقت این اے65 ، اور پی پی 23پر ایک بڑا سیاسی خلاء پیدا ہو چکا ہے ، اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے تاحال کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0