صفحہ اول | سیاست | تلہ گنگ :۔ آزادی مارچ ‘‘ نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

تلہ گنگ :۔ آزادی مارچ ‘‘ نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

Font size: Decrease font Enlarge font

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام) مرکز اور پنجاب میں حکومت کی ناقص پالیسیوں اور عوام میں بڑھتے ہوئے اضطراب جبکہ مولانا فضل الرحمن کے اکتوبر میں ’’آزادی مارچ ‘‘ نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، ذراءع کا کہنا ہے کہ سیاسی بے یقینی بڑھ رہی ہے حالات تیزی سے ’’ تبدیلی ‘‘ کی طرف جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے پاس جا رہے ہیں تاکہ انہیں طفل تسلیاں دی جاسکیں ، کیونکہ ایک سال گزر چکا ہے لیکن کوئی منصوبہ اور کوئی وعدہ پورا نہ ہو سکا ، سوائے اس کے کہ لوگوں کے تھانے کچہری ، تبادلوں ، پر مطمئن کیا جاسکے ۔ چند ماہ اہم ہیں ، لاہو ر اور اسلام آباد میں ’’تبدیلی ‘‘ کی افواہوں کے بعد ممبران اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کا رخ کر لیا جہاں وہ فاتحہ خوانیاں ، بیمارپرسیاں ، اور ملاقاتیں کرکے اپنے حلقہ کے لوگوں کو مطمئن کر رہے ہیں ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0