صفحہ اول | سیاست | ٹمن :۔ میرے گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں سردار امجد

ٹمن :۔ میرے گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں سردار امجد

Font size: Decrease font Enlarge font
ٹمن :۔ میرے گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں سردار امجد

ٹمن (تلہ گنگ ڈاٹ کام) سابقہ ضلعی نابم سردار امجد الیاس آف کوٹیڑہ نے کہا ہے ۔ انشا ء اللہ کو ٹیڑہ اور جبی یوسی کی سڑک کی تعمیر کا جلد آغاز ہو گا اس کے علاوہ سوئی گیس فراہمی کے کا م کا بھی باقاعدہ آغاز ہونے والاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے دور میں حکومت کے دوران حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے تھے ۔ اب بھی مجھ سے جو کچھ ہو سکا اپنے حلقے کی عوام کے لیے ضرور کروں گا ۔ سردار امجد الیاس نے کہا میرے گھر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد ہے جس وقت پی ٹی آئی کی گورنمنٹ آئی ملک شدید معاشی بحران کا شکار اور قرضوں کے بوجھ اور سود کی رقم ادا کر نے کے قابل نہ تھا ۔ جس کی وجہ سے ترقیاتی کام متاثر ہوئے تاہم انشاء اللہ ایم این اے چوہدری سالک حسین ،صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کی زیر قیادت جلد ترقیاتی کام دوبارہ سے شروع ہونے والے ہیں ۔ حلقہ کی عوام مایوس نہ ہو عوام کے مسائل حل کرنا مسلم لیگ ق کی قیادت کا فرض ہے اور وہ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0