صفحہ اول | سیاست | تلہ گنگ :۔ تلہ گنگ لاوہ کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے

تلہ گنگ :۔ تلہ گنگ لاوہ کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ :۔ تلہ گنگ لاوہ کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام) تلہ گنگ لاوہ کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، ایک طرف تحریک انصاف کے رہنماءوں نے مرکزی قائدین سے ملاقاتیں شروع کرکے تلہ گنگ میانوالی روڈ، سٹی ہسپتال ، اور دیگر مسائل پر توجہ دلائی جارہی ہے ۔ تو دوسری طرف مسلم لیگ ق کے ایم این اے چودھری سالک بھی طویل غیر حاضری کے بعد کلرکہار آئے ہیں ، جہاں انہوں نے انصاف صحت کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا اور گلیوں و نالیو ں کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ، جبکہ بعد ازاں تھوہا محرم خان ، بوچھال کلاں سمیت دیگر علاقوں میں رہنماءوں سے ملاقاتیں کیں ۔ دوران دورہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے انہوں نے پروپوزل بھیجوائی ہوئی ہے جلد منظور ہوگی جبکہ سٹی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے خطیر رقم بھی منظور ہو چکی ہے اور تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال اور سٹی ہسپتال کو ضم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماءوں اور تنظیمی عہدیداران کا بھی اکٹھ ہوا اور قیادت کی مشاورت سے تنظیم کو فعال کرنے اور آمدہ سیاسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشاورت کی گئی ۔ سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس بھی اپنے گروپ کو منظم کرکے ملاقاتیں کررہے ہیں آنیوالے وقتوں میں ان کا سیاسی فیصلہ اہم ہوگا ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0