صفحہ اول | سیاست | کوٹسارنگ :۔ پاکستان تحریک انصاف کا کامیاب ورکر کنونشن

کوٹسارنگ :۔ پاکستان تحریک انصاف کا کامیاب ورکر کنونشن

Font size: Decrease font Enlarge font

تلہ گنگ(تلہ گنگ ڈاٹ کام ) پاکستان تحریکِ انصاف تلہ گنگ ان ایکشن،کوٹسارنگ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد سینکڑوں کارکنان سمیت ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام، کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو اعوان،ملک آ فتاب احمد پچنند، حکیم نثار احمد، ملک محمد اقبال ڈھرنال،ملک عظمت حیات ٹمن، محترمہ شائستہ اکرم،ملک محمد عمران ڈھوک مصاب،ملک اشفاق احمد بڈھیال،بلال عبداللہ،عاطف تریڑ،صوبیداراحمدمصریال، اور رہنما پاکستان تحریکِ انصاف چکوال ملک فدا حسین نے شرکت کی،ملک ابرار اعوان سابق ڈپٹی کو آ رڈینیٹر عوامی رابطہ کمیٹی پنجاب اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں آ مدہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے لیے پارٹی کو گراس روٹ لیول تک منظم کرنے پر زور دیا،محتر مہ فوزیہ بہرام ایم این اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانا چاہتے ہیں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنے کردار کو اسوہ حسنہ کے اصولوں کے مطابق بنائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف حلقہ این اے پینسٹھ کے قائدین اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں کسی وقت تنہا نہیں چھوڑیں گے،جبکہ سابق تحصیل ناظم تلہ گنگ ملک آ فتاب احمد پچنند اور کرنل سلطان سرخرو اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری اتحادی پارٹی کو حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ووٹرز سپورٹرز کو نظر انداز کرنے کی روش تبدیل کرنا ہو گی، تقریب کے اختتام سے پہلے قائدین نے عوام میں صحت انصاف کارڈ بھی تقسیم کئے

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Fake Yeezy Inertia 23/12/2019 02:48:31
As we edge closer to the end of year, 2019 shows no sign of slowing when it comes to the headline-making sneaker drops. This weekend plays host to a number of releases from the big hitters — namely Nike, adidas, and Off-White™.
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0