پارٹی پالیسی پر عمل پیرا رہنا ہمارا مقصد ہے ،سردار منصور ٹمن کی ضیا قادری سے خصوصی گفتگو

لاوہ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام)پارٹی پالیسی پر عمل پیرا رہنا ہمارا مقصد ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو واضح شکست سے دوچار کرنے لیئے پارٹی قیادت کے ساتھ بھرپور حکمت عملی اپنائی ہے۔ ان الفاظ کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن نے تلہ گنگ ٹائمزڈاٹ کام کے ایڈیٹر لاوہ ایڈیشن ضیاء قادری سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے ذاتیات پر نہیں بلکہ پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوتے ہیں۔پارٹی کو فعال بنانے کے لیئے پارٹی منشور پر گامزن ہیں۔ کسی کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حمایت حاصل ہے۔ بزرگوں، خواتین سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد روائتی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ حلقہ میں ہمارا بھرپور ووٹ بنک پایا جاتا ہے جس کا عملی نمونہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست کی صورت میں سامنے آئے گا۔
Post your comment