صفحہ اول | سیاست | ضلع کونسل چکوال کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں اُن کے گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے،سردار غلام عباس

ضلع کونسل چکوال کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں اُن کے گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے،سردار غلام عباس

Font size: Decrease font Enlarge font
ضلع کونسل چکوال کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں اُن کے گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے،سردار غلام عباس

چار خواتین ،دو اقلیت،ایک کسان اور ایک ٹیکنو کریٹ سیٹ پر کامیاب کرایا ۔جس میں ہمیں پی ٹی آئی ،ق لیگ سمیت کسی بھی بیساکھیوں کی ضرورت نہیں پڑی

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء اور سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس نے کہا ہے کہ ضلع کونسل چکوال کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں اُن کے گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔تلہ گنگ ٹائمز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سردار غلام عباس نے کہا کہ چکوال کے حلقہ این اے60میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ہائی کمان کی ہدایت کے مطابق ہمیں سات نشستیں دی گئیں تھیں ۔چار خواتین ،دو اقلیتی ممبر اور ایک کسان سیٹ پر اللہ تعالیٰ نے ہمیں شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ۔حالانکہ یہاں پر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی نے مخالفین کو سپورٹ کیا ۔اس کے باوجود اکثریتی ووٹوں سے سات نشستیں ہمارے گروپ نے حاصل کیں ۔ایک نشست ٹیکنو کریٹ جو ملک اسلم سیتھی کو دی گئی تھی ہمارے گروپ نے سپورٹ کیا اور وہ بھی کامیاب ہوئے ۔سردار غلام عباس نے کہا کہ تلہ گنگ میں کسان کی ایک نشست کو اعلیٰ قیادت نے مقامی رہنماؤں میں اختلافات کی وجہ سے اوپن چھواڑا جس پر ممبر ان اسمبلی نے ق لیگ اور پی ٹی آئی سے اتحاد کر کے وہ سیٹ جیت لی ۔سردار غلام عباس نے کہا کہ وہ اراکین ضلع کونسل کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اُن کے گروپ پر اعتماد کا اظہار کیا اور چار خواتین ،دو اقلیت،ایک کسان اور ایک ٹیکنو کریٹ سیٹ پر کامیاب کرایا ۔جس میں ہمیں پی ٹی آئی ،ق لیگ سمیت کسی بھی بیساکھیوں کی ضرورت نہیں پڑی ۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Rolex Replica 26/11/2016 08:21:58
Get high quality luxurious replica Rolex watches, no cheap knock offs and imitations! Visit MegaWatch.cn and choose from the best collection of Rolex replica.
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0