صفحہ اول | مسائل | تلہ گنگ شہر مسائل میں گھر گیا ،سٹریٹ لائٹس کی خرابی،سیوریج سسٹم کا مکمل نہ ہونا،صفائی کے ناقص انتظامات ،غیر قانونی پارکنگ ،رکشاؤں ،سوزوکیوں کے جگہ جگہ قائم اسٹینڈز سے لوگ شدید اذیت سے دوچار

تلہ گنگ شہر مسائل میں گھر گیا ،سٹریٹ لائٹس کی خرابی،سیوریج سسٹم کا مکمل نہ ہونا،صفائی کے ناقص انتظامات ،غیر قانونی پارکنگ ،رکشاؤں ،سوزوکیوں کے جگہ جگہ قائم اسٹینڈز سے لوگ شدید اذیت سے دوچار

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ شہر مسائل میں گھر گیا ،سٹریٹ لائٹس کی خرابی،سیوریج سسٹم کا مکمل نہ ہونا،صفائی کے ناقص انتظامات ،غیر قانونی پارکنگ ،رکشاؤں ،سوزوکیوں کے جگہ جگہ قائم اسٹینڈز سے لوگ شدید اذیت سے دوچار

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) تلہ گنگ شہر مسائل میں گھر گیا ،سٹریٹ لائٹس کی خرابی،سیوریج سسٹم کا مکمل نہ ہونا،صفائی کے ناقص انتظامات ،غیر قانونی پارکنگ ،رکشاؤں ،سوزوکیوں کے جگہ جگہ قائم اسٹینڈز سے لوگ شدید اذیت سے دوچار ہیں ۔مسلم لیگ ق اور ن لیگ کی آپس کی چپقلش سے شہری پس کر رہ گئے ۔بلدیاتی الیکشن میں عوام نے اس توقع پر ق لیگ کو میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں کامیاب کرایا تھا کہ ق لیگ نے پنجاب میں اپنے دور اقتدار کے دوران تلہ گنگ میں متعدد بڑے ترقیاتی کام کرائے تھے ۔تاہم عوام کی توقعات دھری کی دھری رہ گئیں ۔اور شہر یوں کو درپیش مسائل حل نہ ہو سکے ۔ستر لاکھ روپے کی لاگت سے شہر بھر میں سولر لائٹس لگیں جو کچھ عرصہ بعد ہی خراب ہو گئیں ۔میونسپل کمیٹی حکام اس مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام رہی ۔صفائی کا نظام بھی درہم برہم ہے ۔جو بلدیاتی حکام کے مطابق فنڈز کی کمی کی وجہ سے صحیح نہیں ہو رہا ۔شہر کے مین روڈز اور گلی محلوں میں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیراس صورتحال کو مزید گھمبیر بنا رہے ہیں ۔سوریج سسٹم کے مکمل نہ ہونے کے باعث شہر میں گندا پانی جگہ جگہ کھڑا ہے ۔دوسری جانب شہر میں غیر قانونی پارکنگ اور رکشاؤں و سوزوکیوں کے جگہ جگہ قائم اسٹینڈز نے شہریوں کی اذیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔صبح سویرے ہی شہر میں ٹریفک جام ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔حالانکہ ان دنوں اسکولوں میں چھٹیوں کے باعث ٹریفک میں کمی بھی آئی ہے لیکن ٹریفک جام بدستورمعمول بن چکا ہے ۔اس ساری صورتحال میونسپل کمیٹی حکام ن لیگ کے پارلیمنٹرین کو ٹھہراتے ہیں کہ ان کے فنڈز روک لئے گئے ہیں ۔جبکہ دوسری جانب پارلیمنٹرین ق لیگ کو ذمہ دار قرار دیکر کہتی ہے کہ ق لیگ کی نالائقی کی وجہ سے مسائل گھمبیر ہو رہے ہیں ۔حکومت پنجاب نے کبھی بھی کسی بھی بلدیاتی ادارے کے فنڈز نہیں روکے ۔

Subscribe to comments feed Comments (2 posted)

avatar
Missouri CNAs with inactive status will submit copies with their certificates cna classes online cna classes in houston free cna classes in nyc the program is made up of
receiving american heart association basic life support (bls) training, which
is necessary for all student nurses, along with classroom instruction and clinical experience.

A nursing assistant: (a) Recognizes that client
or resident has the right to take part in decisions about her or his care cna classes in nc https://cnaclasses.us.com/ cna classes online near me cnas who've change their names since certification will likely need
to provide copies of marriage certificate, divorce degree, or another legal document.
avatar
Zee 16/10/2018 01:30:32
Ic news ka ub review hona chahea ..kuch changes ae .better to have a cup of tea with some Govt Offical
total: 2 | displaying: 1 - 2

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

5.00