صفحہ اول | مسائل | تلہ گنگ :ملکوال کے محلہ ناڑی کے مکین مسیحا کی امید میں بے یارو مددگار اور لاوارث ہوگئے محلہ کے لوگ سیاستدانوں پر پھٹ پڑے ۔

تلہ گنگ :ملکوال کے محلہ ناڑی کے مکین مسیحا کی امید میں بے یارو مددگار اور لاوارث ہوگئے محلہ کے لوگ سیاستدانوں پر پھٹ پڑے ۔

Font size: Decrease font Enlarge font

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام) ملکوال کے محلہ ناڑی کے مکین مسیحا کی امید میں بے یارو مددگار اور لاوارث ہوگئے محلہ کے لوگ سیاستدانوں پر پھٹ پڑے ۔ احمد خان ، محمد عامر ، محمد حسین ، کرم بخش ، محمد عرفان ، محمد اسلم ، حاکم خان حاجی سعید ، محمد رفیق ، ملازم حسین ریشم خان نے بتایا کہ اہل محلہ کا کوئی پر سان  حال نہیں صفائی اور نکاس آب کا سسٹم نہ ہونے سے گنداپانی گھروں اور محلے میں کھڑا ہوگیا ۔جبکہ نکاسی آ ب کے راستے پر بھی بعض لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے  گندا پانی اب گلیوں میں کھڑا ہے جبکہ پینے کے پانی کی لائنوں میں گندا پانی بھی شامل ہونے لگ گیا ہے جس کے بعد لوگ مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہونے لگ گئے ہیں سابقہ الیکشن میں محلہ نے مسلم لیگ ق کو سپورٹ کیا اور انہیں کامیابی دلوائی لیکن تاحال اس محلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر سے مطالبہ کیا قبضہ گروپوں سے زمین واگزار کرائی جائے اور محلہ کے دیرینہ مسئلہ نکاسی آب کو حل کیا جائے تاکہ اہلیان محلہ اذیت سے نکل سکیں ۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
cheap replica watch 21/04/2019 06:16:38
Pretty good post. I just stumbled upon your blog and wanted to say that I have really enjoyed reading your blog posts.
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0