صفحہ اول | مسائل | ٹمن:۔ ملک شاہد اعوان سکہ حاجی ملک الطاف کا ایم این اے چوہدری سالک حسین سے مطالبہ

ٹمن:۔ ملک شاہد اعوان سکہ حاجی ملک الطاف کا ایم این اے چوہدری سالک حسین سے مطالبہ

Font size: Decrease font Enlarge font

ٹمن(تلہ گنگ ڈاٹ کام )جامع مسجد مین گلی سکا کے قریب خطرناک موڑ کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہونے کی وجہ سے اموات اور بہت سے لوگ معذور ہو چکے ہیں ۔ جبکہ گرلز ہائی سکول کو جانے والا راستہ بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکا ہے جس کی وجہ سے سکول کو جانے والے سٹوڈنٹ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ دوسری طرف نکاسی آب کا سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں سکول کے سامنے نالیوں اور بارشوں کے پانی جمع ہونے سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے ۔ سکول کی ہائی کلاسسز کی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،ایم این اے چوہدری سالک حسین،صوبائی وزیر حافظ عماریاسر سے موضع سکہ کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت ملک شاہد اعوان سکا ،حاجی ملک الطاف نے مطالبہ کیا ہے کہ موضع سکہ کے دیرینہ مسائل کو فوری طور پر حل کروائے جائیں اور اس پر خصوصی طور پر توجہ دی جائے تاکہ اہلیان سکہ اپنی بنیادی سہولیات سے محروم نہ ہوں ۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Fake Yeezy Semi Frozen Yellow 23/12/2019 02:42:00
adidas + KANYE WEST announce the YEEZY 700 V3 Azael. It will be available exclusively in North America and Europe on December 23, 2019 with a recommended retail price of $200.
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0