صفحہ اول | مسائل | حلقہ این اے اکسٹھ میں مسائل کے انبار لگ گئے ،عوامی حلقوں کا منتخب عوامی نمائندہ کی کار کردگی سے اظہار مایوسی

حلقہ این اے اکسٹھ میں مسائل کے انبار لگ گئے ،عوامی حلقوں کا منتخب عوامی نمائندہ کی کار کردگی سے اظہار مایوسی

Font size: Decrease font Enlarge font
حلقہ این اے اکسٹھ میں مسائل کے انبار لگ گئے ،عوامی حلقوں کا منتخب عوامی نمائندہ کی کار کردگی سے اظہار مایوسی

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) تحصیل تلہ گنگ ،تحصیل لاوہ مکمل اور تحصیل چکوال،تحصیل کلر کہار کے کچھ علاقہ پر مشتمل حلقہ این اے اکسٹھ میں مسائل کے انبار لگ گئے ،عوامی حلقوں کا منتخب عوامی نمائندہ کی کار کردگی سے اظہار مایوسی ۔حلقہ این اے 61میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار لاکھ کے لگ بھگ ہے ۔2013کے قومی انتخابات میں یہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کو شاندار کامیابی ملی ۔مگر بد قسمتی سے موجودہ دور حکومت میں اس حلقہ میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ ہو سکا ۔سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار ،ٹوٹی پھوٹی مین شاہراہیں اور لنک روڈز ،سوئی گیس ،بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیت سے محروم کئی آبادیاں موجودہ حکمرانوں سے سخت نالاں نظر آرہی ہیں ۔2013کے قومی الیکشن میں تلہ گنگ دورہ کے دوران اس وقت میاں نواز شریف نے اہلیان تلہ گنگ سے وعدہ کیا تھا کہ ن لیگ کے کامیابی کی صورت میں نہ صرف تلہ گنگ کو ضلع کو درجہ دیا جائے گا بلکہ علاقہ میں میڈیکل کالج ،پیرا میڈیکل سکول بلکسر تا ڈیرہ غازی خان براستہ تلہ گنگ موٹر وے بھی بنائے جائیگا ۔جس پر عوام نے دو صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی سیٹ پر ن لیگ باوجود کمزور اُمیدوارکے شاندار کامیابی سے نواز ا۔ تاہم اقتدارمیں آنے کے بعدن لیگ نے اپنے وعدے کیا پورے کرنے تھے جو پراجیکٹ پہلے چل رہے تھے ان پر بھی کام روک دیا ۔ تلہ گنگ چکوال روڈ،سرگودھا روڈ ،میانوالی روڈ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہین ۔جن کی تعمیر نو تو دور کی بات مرمت بھی نہیں کی جا رہی ۔تلہ گنگ شہر میں سوئی گیس فراہم کر تو دی گئی لیکن کئی محلوں میں محض ذاتی نا پسند کی وجہ سے سوئی گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے ۔بھلومار یوسی کی کئی آبادیاں آج تک پانی جیسی سہولیات سے محروم ہیں ۔ٹمن ،کوٹگلہ کے کئی علاقوں میں آج تک بجلی کی سہولت نہیں دی گئی ۔عوامی حلقوں نے منتخب عوامی نمائندہ کی کارکردگی پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے حکومت سے اپنے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Subscribe to comments feed Comments (2 posted)

avatar
Replica Watches 17/11/2016 05:00:05
Best Cheap UK Replica Watches For Sale: Replica Rolex,Replica Breitling,Omega,Cartier Fast Shipping. Cheap Replica Rolex Watches For Men And Women.
avatar
replique de montre 19/06/2017 14:02:29
J'ai lu votre publication et j'aime beaucoup. J'aime aussi le thème de votre blog qui est simple et la barre de navigation est également bonne.
Reply Thumbs Up Thumbs Down
-2
Report as inappropriate
total: 2 | displaying: 1 - 2

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0