صفحہ اول | کھیل و کھلاڑی | تلہ گنگ میں اسپورٹس گالا کالجز کے درمیان اختتام پذیر -تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی اسپورٹس گالا بارانی سائنس کالج تلہ گنگ کے گراؤنڈ پر کھیلا گیا

تلہ گنگ میں اسپورٹس گالا کالجز کے درمیان اختتام پذیر -تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی اسپورٹس گالا بارانی سائنس کالج تلہ گنگ کے گراؤنڈ پر کھیلا گیا

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ میں اسپورٹس گالا کالجز کے درمیان اختتام پذیر -تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی اسپورٹس گالا بارانی سائنس کالج تلہ گنگ کے گراؤنڈ پر کھیلا گیا

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمزڈاٹ کام) تلہ گنگ میں اسپورٹس گالا کالجز کے درمیان اختتام پذیر -تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی اسپورٹس گالا بارانی سائنس کالج تلہ گنگ کے گراؤنڈ پر کھیلا گیا جس میں کیمرج کالج،پنجاب کالج،فوجی فاؤنڈیشن کالج،بارانی سائنس کالج کے طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کرکٹ، فٹ بال،رسہ کشی،والی بال اور دیگر مقابلوں میں شرکت کی - اسپورٹس گالا کا سب سے اہم ایونٹ میڈیا ٹیم اور پروفیسر ٹیم کا کرکٹ اور رسہ کشی کا مقابلہ تھا جس کے مہمان خصوصی ملک فیروز دودیال تھے رسہ کشی کا مقابلہ میڈیا ٹیم نے بغیر مقابلے کے جیت لیا جس میں عدیل جعفری کی جسماعت نے میڈیا ٹیم کو ونر قرار دے دیااور پروفیسر نے مقابلے سے معذرت کر لی جبکہ کرکٹ میچ پروفیسر الیون نے باآسانی جیت لیاکرکٹ میچ میں میڈیا ٹیم کی قیادت سید ارشاد حسین شاہ کاظمی چئیرمین تلہ گنگ پریس کلب (الیکٹرانک میڈیا) نے کی جبکہ پروفیسر الیون کی قیادت پنجاب کالج کے ڈائریکٹر ملک شوکت اقبال نے کی-ملک شوکت اقبال اور سید ارشاد حسین شاہ کاظمی کلاس فیلو کامرس کالج تلہ گنگ میں ؂ 1991-92میں رہے ہیں-میچ کے آخر میں مہمان خصوصی ملک فیروز دودیا ل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے-

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0