صفحہ اول | کھیل و کھلاڑی | پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحصیل سطح کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحصیل سطح کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

Font size: Decrease font Enlarge font

تلہ گنگ (تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحصیل سطح کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ۔فاتح کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ایک تلہ گنگ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او چکوال یاور حسین اور ڈی پی او چکوال ڈاکٹر معین مسعود تھے ۔اس موقع پرایڈ منسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تنویر الرحمن ، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر الطاف ظفر ،ضلع جنرل سیکرٹری ن لیگ ملک خالد ٹہی،پی اے ایم این اے ملک محمد امیر خان ٹمن ،ملک صفدر اعوان کوٹسارنگ ،گلاب خان ،ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر،ٹی او آر میاں محمد انیس ،پی اے ایم پی اے ملک شفقت بڈھیال سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ڈی سی او چکوال نے مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں میں ڈی پی او کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے ۔تقریب سے دوران خطاب ملک محمد امیر خان ٹمن اور ملک خالد ٹہی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انقلابی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے انعقاد سے نوجوانوں میں بیداری کی نئی لہر دوڑ گئی ہے ۔اور جس طرح نوجوانوں نے اس فیسٹیول میں شرکت کی اُس سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ پاکستانی نوجوان کھیلوں کے شیدائی ہیں ۔اس فیسٹیول سے نوجوانوں کی صلاحیتیں اُبھر کر سامنے آئی ہیں ۔فیسٹیول میں گھوڑا اور اُونٹ ناچ بھی پیش کیا گیا جس کو شرکاء نے خوب سراہا ۔قبل ازیں ڈی سی او اور ڈی پی او کو ایک جلوس کی شکل میں ڈھول کی تھاپ گراؤنڈ لایا گیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ 

Subscribe to comments feed Comments (2 posted)

avatar
MCM iPhone 6 Plus Cases 16/06/2015 08:23:57
CP also reported that the new iPhones could have a new A9 processor, a 12 MP rear camera, and 2GB of RAM. They could also have support for Touch ID, Apple Pay, and Force Touch technologies.
avatar
www.yourtesdelarouvre.fr 06/01/2016 20:42:17
تلہ گنگ (تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحصیل سطح کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ۔فاتح کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ایک تلہ گنگ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او چکوال یاو
total: 2 | displaying: 1 - 2

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0