صفحہ اول | کھیل و کھلاڑی | پنجاب یوتھ فیسٹول پروگرام میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پچنند کی طالبات کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

پنجاب یوتھ فیسٹول پروگرام میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پچنند کی طالبات کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

Font size: Decrease font Enlarge font
پنجاب یوتھ فیسٹول پروگرام میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پچنند کی طالبات  کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

پچنند(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) پنجاب یوتھ فیسٹول پروگرام میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پچنند کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سکول اور اساتذہ کا نام روشن کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ مقابلہ اردو مضمون نویسی میں مڈل سطح پر جماعت ہشتم کی طالبہ انیتانواز نے دوسری پوزیشن جبکہ اسی جماعت کی ہما افیشن نے انگلش مضمون نویسی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح مذکورہ سکول کی ہائی کلاسسز میں سے جماعت نہم کی طالبہ ساجدہ پروین نے مقابلہ اردو مضمون نویسی میں تحصیل لیول پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ضلعی سطح پر تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں۔ جماعت دہم کی طالبہ طاہرہ شفا نے مقابلہ نعت خوانی میں تحصیل سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ جماعت نہم کی فرزانہ پروین نے شاٹ ہٹ مقابلہ میں پہلی جبکہ ڈسکس تھرو تحصیل سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مذکورہ سکول کی طلبہ کی کامیابی نے یہ بات ثابت کردی کہ محنت اور لگن سے کسی بھی میدان میں لڑکیاں کسی سے پیچھے نہیں۔ طالبات کی کامیابی سکول اساتذہ کی محنت اور انکے والدین کی دعاؤں کا ہی ثمر ہے۔ 

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
www.edoardosiravo.it 07/01/2016 01:41:47
تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) محمود الحسن عقیل میموریل جونیئر بیڈ منٹن ٹورنا منٹ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1میں کھیلا گیا ۔ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے سولہ ڈبل اور بارہ سنگل کھلاڑیوں نے
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0