صفحہ اول | کالم | ملکوال روڈ یا مسائلات روڈ

ملکوال روڈ یا مسائلات روڈ

Font size: Decrease font Enlarge font
ملکوال روڈ یا مسائلات روڈ

شیخ بلال

تحریر
شیخ بلال
ملکوال روڈ یا مسائلات روڈ
زندگی میں پہلی دفعہ لکھ رہاہوں سمجھ نہیں آرہی تھی۔کہ لکھوں تو کیا اورکہا ں سے شروع کروں۔ مگر دماغ میں سوالوں کا ایسا انبار اُبھرآیا کہ گھوم کے رے گیا۔شروع شروع میں تو سمجھ نہیں آرہی تھی۔ لیکن جیسے جیسے ٹائم گزرتا گیا حالات و واقعات بلکل واضع ہو تے گئے۔اورمجھے لکھنے میں آسانی ہوتی گئی۔جس خاندان میں آنکھ کھولی شہر کانامی گرامی خاندان تھا۔لیکن یہاں میں اپنے دادا جان کا نام لینا زیادہ مناسب سمجھونگا۔ جو اپنی پہچان آپ تھے۔ تلہ گنگ کی جانی پہچانی شخصیت شیخ یوسف ایڈووکیٹ (مرحوم )آ پکا نام اپنی مثل آپ تھا۔ تلہ گنگ کے پہلے پہلے وکیلوں میں آپکا شمار ہوتا ہے۔مسلم لیگ سے بھی وابستہ رہے انتہائی شفیق مہربان اور خدا ترس انسان تھے۔پاکستان کے ہر شہر میں مسائل ہیں۔ لیکن میں جس شہر کا ذکر کر نے لگا ہوں۔ اُ س کے بارے میں بہت سے مقامی لکھاریوں نے اپنی قلم سے وہ مسائل اُجاگر کیئے۔ لیکن بندہ ناچیز جس ایریا ء میں رہتا ہے۔ اُس کو ہر شخص چاہے وہ سیاست سے وابسطہ ہو یا صحا فت سے ہمیشہ نظر انداز ہی کرتا آیا۔ چونکہ میں تلہ گنگ ٹائمز سے وابستہ ہوا تو سوچا کے جس وارڈ کو ہمیشہ سیاست کی نظر کردیا جاتا تھا۔ کیوں نا مقامی سیاست وکونسلر جو ہر مرتبہ وارڈ کی عوام کو سنہرے خواب اور جھوٹے وعدے کر کے خود رفوچکر اور عوام کوگھن چکر بنا جاتے ہیں ۔اور عوام بھی اتنی معصو م کہ ہر مرتبہ دھوکہ کھانے کے باوجود پھر انہی کے ہاتھوں استعمال ہوتی ہے ۔نہ سٹریٹ لائٹس کا بندوبست نہ صفائی کا نظام سیورج اور روڈ کا ذکر کروں۔ تو اُس کے ساتھ بھی سوتیلہ پن اختیار کیا گیا۔جی ہاں میں کسی عجائب گھر کی بات نہیں کر رہا ہوں۔دورِ حاضر میں موجود تلہ گنگ شہر کے ملکوال روڈ وارڈ نمبر 9 کی خستہ حالی کاذکر کر رہا ہوں۔جسکہ ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسہ سلوک کیا جاتا ہے۔(معزرت کیساتھ ماں تو ماں ہوتی ہے پھر چاہے سگی ہو یاسوتیلی)۔ پانی کی ٹینکی موجود بس کمی ہے تو صرف اُس میں پانی کی ٹف ٹائل منظور ہوئی لیکن وہ منصوبہ بھی آدھے میں آکر رک گیا۔روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔سیورج کانظام ایسا کہ ایک بارش ہوئی تو سارا کرتا دھرتا سامنے آجائے۔ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ناجانے کیسے اقتدار کا مزہ چکھنے والوں کے دل میں نیکی کاخیال آیا۔اور گلی کا کام شروع ہوا۔ کچھ دن پہلے راقم کے گھر کی پچھلی گلی کامنصو بہ ایک مشہو ر ومعروف ٹھیکے دار کو دیا گیا۔ ابھی گلی بنی ہی نہیں کہ گلی کی عوام پر ٹھیکہ دار کے لوگوں نے بم گرا دیا۔ کہ سب گلی والے خود اپنے گھروں کے سٹیپ توریں اُور بنائے گئے۔تو عوام تجسس کاشکار ہو گئی کہ اس سے بہتر تھا۔ گلی نہ ہی بنتی خیر کیا کر سکتے تھے۔ مظلوم عوام بے بس پہلے بھی پستی آئی ہے یہ کوئی نئی بات نہیں تھی۔تلہ گنگ کے موجودہ صاحب اقتدار حافظ عمار یاسر آپ نے جو الیکشن سے پہلے وارڈ نمبر 9 اور ملکوال روڈپر اپنے سابقہ کونسلر کے ساتھ جو عوام سے وعدے اور سنہرے خواب دیکھائے تھے شائد آپ بھی سیٹ کا مزہ لیتے ہی بھول گئے۔شائد عوام کے دلوں میںآپکے لیئے ابھی بھی جگہ موجود ہو۔خدارا اس طرف بھی اپنی نظر کرم کریں اور وارڈ کی عوام کو بے سہارا نا کریں۔ ورنہ ایسا نہ ہو وہ کسی نے بہت خوب کہا بہت دیر ہو گئی مہربان آتے آتے۔
شیخ بلا ل ظفر
03030961964

 

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Yeezy 350 V2 Reflective Replica 28/03/2019 23:57:19
For Peet’s simply download their mobile app and sign-up. You will get a free drink after your first check-in and one on your birthday. As for Starbucks, just register one of their gift cards online or via the mobile app.
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

5.00