صفحہ اول | کالم | ضلع چکوال کی منتخب قیادت نے اپنے ہی اتحادی سردار غلام عباس گروپ کو جھنڈی دیکھا دی ۔

ضلع چکوال کی منتخب قیادت نے اپنے ہی اتحادی سردار غلام عباس گروپ کو جھنڈی دیکھا دی ۔

Font size: Decrease font Enlarge font
ضلع چکوال کی منتخب قیادت نے اپنے ہی اتحادی سردار غلام عباس گروپ کو جھنڈی دیکھا دی ۔

تحریر غلام ربانی چوہدری03009543733

ضلع چکوال کی منتخب قیادت نے اپنے ہی اتحادی سردار غلام عباس گروپ کو جھنڈی دیکھا دی ۔

ڈویلپمنٹ تقرریوں تبادلوں ودیگر سیاسی معاملات میں نہ صرف سردار عباس گروپ بلکہ پی ٹی آئی کے بنیادی ورکرز بھی نظر انداز ۔

تحریر غلام ربانی چوہدری03009543733 

ضلع چکوال میں پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی (ق لیگ) کی منتخب قیادت نے اپنے ہی اتحادی سردار غلام عباس گروپ کو جھنڈی دیکھا دی ۔ ڈویلپمنٹ ہو یا تقرریاں ;47;تبادلے سردار غلام عباس گروپ مکمل طور پر نظر انداز پی ٹی آئی کے بنیادی ورکز بھی منتخب ممبران اسمبلی کے رویہ سے نالاں اور سخت مایوسی کا شکار ۔ پنجاب اور وفاق پر پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے بانی اور دیرینہ کارکن رُ ل گئے کوئی پر سان حال نہیں ۔ نہ نوکریاں ہیں نہ انہیں سیاسی ورکرز ہونے کی حیثیت سے عزت اور مقام دیا جاتا ہے ۔ آج تک پی ٹی آئی کے کسی کارکن کو اکاموڈیٹ نہیں کیا گیا ۔ سردار غلام عباس گروپ کی سرکردہ شخصیات نے میڈیا ہاءوس آکر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ 2018 کے انتخا بات میں چکوال کے قومی اسمبلی کے دونو ں حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے چاروں حلقوں (سردار عباس گروپ)نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرزاور انکے اتحادی ق لیگ کو بھر پور سپورٹ کی تھی ۔ (عباس گروپ)کی حمایت کیو جہ سے ہی ضلع بھر میں 2قومی اور 3صوبائی کی نشتیں حکمران جماعت نے حاصل کی تھیں ۔ مگر الیکشن جیتنے کے بعد دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں اور تین صوبائی اسمبلی کے کامیاب اراکین نے اپنے ہی اتحادی سردار غلام عباس گروپ کیساتھ رویہ بدل لیا اور یکسر نظر انداز کرنا شروع کردیا ۔ بلکہ بعض قریبی دوستوں کیساتھ ناروا برتاءو بھی کیا گیا ۔ ضلع بھر میں جہاں کہیں بھی ڈویلپمنٹ یا کسی شہری کا مسئلہ ہو تو اسکی وابستگی کو معیار بنایا جاتا ہے اگر اس علاقہ کے لوگوں کی یا انفرادی شخص کی وابستگی سردار غلام عباس گروپ سے ہو تو اسے جھنڈی دیکھادی جاتی ہے ۔ اس صورتحال پر سردار غلام عباس گروپ میں اضطراب پیدا ہوگیا ہے ادھر اس سارے معاملہ پر سردار غٖلام عباس کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ انکی پر اسرار خاموشی پر سردار گروپ میں سراسیمگی پھیل رہی ہے تاہم سیاسی حلقے سردار گروپ کو ضلع بھر میں نظر انداز کرنے کو کسی طوفان کا پیش خیمہ سمجھ رہے ہیں ۔ انکے مطابق بہت جلد نئی سیاسی ڈویلپمنٹ سامنے آجائیگی ۔ ادھر معلوم ہواہے کہ سردار گروپ کی سرکردہ شخصیات متحرک ہوگئی ہیں اور سردار غلام عباس پر دباءو بڑھ رہا ہے کہ وہ اپنا تشخص بحال کریں اور دوسروں کو اقتدار تک لانے کیلئے بطور بیساکھی استعمال نہ ھوں ۔ بلکہ اپنی سیاسی قوت کو مجتمع کر کے کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں اور آئندہ کا لاءحہ عمل کا جلد اعلان کریں ۔ یہ حقیقت ہے کہ سردار گروپ چوآہ سیدن شاہ سے لاوہ اور میانی کلر کہار سے ڈھڈ یال تک اپنی سیاسی قوت رکھتا ہے دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں سردار گروپ کی یہ سرکردہ شخصیات سردار عباس پر کتنا اثر انداز ہوتی ہیں اور موجودہ سیٹ اپ سے انکو علیحدہ کر کے ضلع بھر میں موجود اپنے گروپ کو فعال کرنے کا کتنا کردار ادا کرتے ہیں ۔ راقم کو یہ بھی اطلاع ہے کہ ضلع بھر کی چند اہم سیا سی قوتیں بھی سردار غلام عباس سے رابطہ میں ہیں ۔ اور ان کی خواہش ہے کہ سردار عباس ضلعی سیا ست میں متحرک ہوں ۔ تاہم اس کا فیصلہ آنے والے چند ہفتوں میں ہو جائیگا ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

1.00