صفحہ اول | کالم | موجودہ حکومت اور قادیانی ۔ غفلت یا منظم سازش

موجودہ حکومت اور قادیانی ۔ غفلت یا منظم سازش

Font size: Decrease font Enlarge font
موجودہ حکومت اور قادیانی ۔ غفلت یا منظم سازش

قاضی محمد یعقوب آٹھ جولائی 2019کے معاصر اخبار ’’ خبریں ‘‘ کے صفحہ اول پر ایک خبر شاءع ہوئی ہے پہلے وہ ملاحظہ فرمائیں ۔ ’’پنجاب ٹیکٹ بک بورڈ کی غفلت یا منظم سازش ۔ 9 ویں جماعت کے مطالعہ پاکستان سے ختم نبوت سے متعلق الفاظ حذف ، عبارت تبدیل ۔

موجودہ حکومت اور قادیانی ۔ غفلت یا منظم سازش 

قاضی محمد یعقوب 

آٹھ جولائی 2019کے معاصر اخبار ’’ خبریں ‘‘ کے صفحہ اول پر ایک خبر شاءع ہوئی ہے پہلے وہ ملاحظہ فرمائیں ۔ 

’’پنجاب ٹیکٹ بک بورڈ کی غفلت یا منظم سازش ۔ 9 ویں جماعت کے مطالعہ پاکستان سے ختم نبوت سے متعلق الفاظ حذف ، عبارت تبدیل ۔ 

ملتان (نمائندہ خصوصی) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ساتویں جماعت کی انگریزی کی کتاب میں مقبوضہ کشمیر کو انڈیا کا حصہ پڑھانے کے بعد نویں جماعت کے مطالعہ پاکستان کی کتاب 2019-20کے ایڈیشن میں ختم نبوت سے متعلق الفاظ حذف کر دئیے ۔ 2018-19 میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نویں جماعت کے مطالعہ پاکستان کی کتاب نظریہ پاکستان کی اساس کے سبق میں صفحہ نمبر5پر عقائد و عبادات کے پیرے میں ’’ حضرت محمد ﷺ کو اللہ تعالی کا آخری رسول ماننا عقیدہ رسالت کا لازمی جزو ہے ‘‘ ۔ ختم کر کے ’’ اسوہ رسول کا سرچشمہ ہدایت ماننا عقیدہ رسالت کا لازمی تقاضا ہے ‘‘ میں تبدیل کردیا ہے ۔ اسلام اور اسلامی تعلیمات کے حوالے سے حضور اکرم ﷺ کو آخری رسول ماننا عقیدہ رسالت کا لازمی جزو ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ساتویں کی انگریزی کتاب میں مقبوضہ کشمیر کو انڈیا کا حصہ قراردیدیا تھا ۔ جس پر ’’خبریں ‘‘ نے نشاندہی کی تھی کہ 2019-20سیشن میں مقبوضہ کشمیر کو ایڈین حصہ تسلیم کیا جاچکا ہے ۔ اور لاکھوں طلبا کے ذہن کو گمراہ کر چکاہے ۔ حیران کن امر یہ ہے کہ نہ ہی ان کتابوں کو بین کیا گیا ہے اور نہ ہی واپس طلب کی گئی ہیں اور ایڈیشن میں تبدیلی کرنے والے متعلقہ افسران کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ جب کہ اب نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان میں ختم نبوت کے حوالے سے الفاظ تبدیل کر دئیے گئے ہیں ۔ 

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے شاءع ہونیوالی کتابیں نہ صرف پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بلکہ پرائیویٹ سکولوں میں بھی پڑھائی جاتی ہیں ۔ سرکاری سکولوں اور پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے بچے ایک سال سبق میں کچھ پڑھتے ہیں تو دوسرے سال اسی سبق میں ایک لائن یا دو سے تین الفاظ تبدیل کرکے اس کا مطلب اور متن بھی تبدیل کر دیا جاتا ہے ۔ جس سے طلباء و طالبات کے ذہن خراب ہو رہے ہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ اس طرح اچانک تبدیلی کے بارے میں تحقیقات کریں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے ۔ 

توحید ، رسالت ، قیامت ، تقدیر ، بعث بعد الموت ، کے عقائد کی طرح عقیدہ ختم نبوت پر بھی ایمان و یقین کے بغیر آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ ہمارے اس خطہ میں انگریز کے زمانہ میں قادیان (مرزا قادیانی ) نے تحریف و تلبیس کی قینچی سے عقیدہ ختم نبوت کو ٹکڑے ٹکڑے بلکہ تار تار کرنے کیلئے ایڑ ی چوٹی کا زور لگایا ۔ انگریز کی ایما و سرپرستی میں اس حد تک اپنے کفر میں جری ہوا کہ اس نے دعوی نبوت کی جرات کافرانہ کر ڈالی ۔ اس وقت کی تمام دینی قیادت سے لیکر موسس پاکستان علامہ اقبال مرحوم تک سبھی نے قادیانیت کے بے لگا گھوڑے کو قابو کرنے کے جتن کئے ۔ قیام پاکستان کے بعد یہاں پر تحریکیں چلیں اور پھر قومی اسمبلی نے آئینی ترمیم کے ذریعہ عقیدہ ختم نبوت کو آئین میں تحفظ فراہم کیا اور قادیانیوں کو آئین میں مسلمانوں سے علیحدہ غیر مسلم اقلیت تسلیم کیا گیا ۔ 

پاکستان ایک اسلامی اسٹیٹ ہے ۔ اسٹیٹ کا سلامیان وطن کو اسلامی ماحول مہیا کرنا اس کے فراءض منصبی میں شامل ہے اور یہ بات آئین میں بھی درج ہے ۔ ان تمام تر باتوں کے باوجود نویں جماعت کے مطالعہ پاکستان کی نصابی کتاب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی شاءع شدہ میں جہاں پاکستان کی اساس کے سبق اور عقائد و عبادات کے پیرے میں ’’حضرت محمد ﷺ کو اللہ تعالی کا آخری رسول ماننا عقیدہ رسالت کا لازمی جزو ہے ‘‘ اس پیرے کی عبارت کو یوں تبدیل کر دیا گیا ’’ اسوہ رسول کو سرچشمہ ہدایت ماننا عقیدہ رسالت کا لازمی تقاضا ہے‘‘ ۔ یہ تبدیلی بلاوجہ نہیں یہ تبدیلی حکومتی پالیسی کا حصہ نہیں تومحکمہ تعلیم میں قادیانی مہروں کی چابک دستی کا کرشمہ ضرور ہے ۔ اس سے قبل کشمیر کو انڈیا کا حصہ ہمارے نصاب کی کتابو ں میں قرار دیا گیا ان دونوں باتوں کے ڈانڈے قادیانی ذہنیت سے ملتے ہیں ۔ قادیانیوں کے گورداسپور کو ہندوستان میں شامل کرا کر ہندوستان کو کشمیر جانے کا واحد راستہ مہیا کیا ۔ قادیانی جماعت کے نام نہاد خلیفہ مرزا محمود کا یہ اعلان قادیانی جماعت کے ایمان و عقیدہ کا حصہ ہے ۔ اسلامیان وطن ! ملک پر کیا وقت آیا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا نہیں بلکہ ملیا میٹ کر رہے ہیں ۔ اور حکومت وقت خاموش ہے ۔ آخر یہ سب کچھ بلاوجہ نہیں ۔ کشمیر کے موقف پر پاکستان کی نفی پر ساتویں جماعت کی کتاب پرپابندی نہیں لگائی گئی ۔ نہ ہی اس تبدیلی کے مرتکب کو سزا دی گئی ۔ وہ اتنے جری ہوگئے کہ اب عقیدہ ختم نبوت پر انہوں نے کلہاڑا چلا دیا ۔ موجودہ حکومت مہنگائی کے ذریعہ اس ملک کے عوام کو موت کے منہ میں جہاں دھکیل رہی ہے وہاں اس ملک کے نوجوانوں کے رحمت عالم ﷺ سے ایمانی تعلق کو ختم کرنے کے درپے ہیں ۔ کہاں ہے ہمارے وزیر تعلیم ;238; کہاں ہیں سیکرٹری تعلیم کہ ان کے سایہ تلے ملک کے اساس و نظریات پر حملہ ہوا ہے ;238; نہ ہی حکومت نے ذمہ دار کو سزا وار عبرت بنا یا ، نہ کتابوں کو واپس لیا ۔ 

اے اسلامیان ! سوچئیے کہ ملک کے مستقبل کو کس طرح داءو پر لگایا جارہا ہے ۔ ’’ تف پر تو جرخے گردون تف ‘‘ یقین فرمائیے کہ ہم اس ایشو کو دبنے اور ہضم کرنے نہیں دیں گے ۔ حکومت ، اسلامیان وطن کے ردعمل سے قبل اس کی ایسی تلافی کرے جو سب کو نظر آئے اور سب کے اطمینان کا باعث ہو ۔ اس کیساتھ ہی قادیانیوں سے گزارش ہے کہ وہ عقل کے ناخن لیں اس قسم کی حرکتیں کرکے غضب الہی کو دعوت نہ دیں ۔ حکومت اور قادیانی سوچیں اور بار بار سوچیں کہ اس میں بھلا ہے (بشکریہ ماہنامہ ’’لولاک ‘‘ ملتان اگست 2019) بعنوان کلمتہ الیوم از تحریر مولانا اللہ وسایا صاحب ) ۔ 

تاج و تخت ختم نبوت زندہ باد 

Subscribe to comments feed Comments (2 posted)

avatar
NBCxua 12/09/2019 13:38:45
Generosity experts released new guidelines in the service of blood crushing on Monday and that means millions more Americans disposition now be diagnosed with exorbitant blood pressure. Anyone with blood troubles higher than 130/80 command be considered to have hypertension, or exalted blood arm-twisting, the American Basic nature Affiliation and American College of Cardiology said in releasing their late intersection guidelines.Everyone, unvaried people who take <a href="http://viagratrack.com/#">viagra walgreens</a> with typical blood squeezing, should watch their regime and wield to keep blood pressure from customary up, the strange guidelines stress. Smoking and <a href="http://viagratrack.com/# ">generic viagra</a> is a chief blood load risk.
Updated: May 13, 2019 23:49
avatar
dtkqan 15/09/2019 20:59:21
Health News - medical school no mcat
Source: http://www.meijerharmdx.com viagra coupons
directions for viagra how to take <a href=http://www.meijerharmdx.com/#>generic viagra</a> nhs viagra online
Updated by bcyutp: May 5, 2019 11:23
total: 2 | displaying: 1 - 2

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0