صفحہ اول | کالم | سعودی عرب :۔ شبیر ٹریول اینڈ ٹورز کے حجاج کرام حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے

سعودی عرب :۔ شبیر ٹریول اینڈ ٹورز کے حجاج کرام حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے

Font size: Decrease font Enlarge font
سعودی عرب :۔ شبیر ٹریول اینڈ ٹورز کے حجاج کرام حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے

سعودی عرب(تلہ گنگ ڈاٹ کام)شبیر ٹریول اینڈ ٹورز(پرائیویٹ لمٹیڈ) کا 14واں حجاج کرام کا قافلہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد13ستمبر بروز جمعہ صبح اسلام آباد ایئر پورٹ پر انشاء اللہ پہنچے گا ۔ چیف ایگزیکٹو شبیر ٹورز غلام ربانی چوہدری کی زیر قیادت قافلے میں تحصیل تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ قافلے میں ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ملازم حسین اخترکے بھتیجے توقیر عباس،رانا محمد شعیب ،ملک یعقوب اعوان ،غلہ منڈی تلہ گنگ کی معروف اور سرکردہ شخصیت الحاج میاں عبدالقیوم ،حافظ تصدق حسین جھاٹلہ ،چوہدری نوشیروان خان،چوہدری عاشق حسین،الحاج ملک محمد اعجازآف ڈھلیاں ،ذوالفقار علی،مفتی مولانا محمد عثمان،قاری مولانا فضل سبحان،حافظ فتح خان آف ڈھوک فقیرہ،ملک محمد اعجاز (ر)ہیڈماسٹر تلہ گنگ،شاہد اختر ،امداد حسین،بشیر احمد ،جمیل احمد،ملک حبیب اللہ دھولہ ،محمد اقبال ،طارق محمود ملک ،محمد یعقوب،ذوالفقارحسین اور گردونواح کے علاقوں سے بڑی تعداد میں حجاج کرام شامل تھے ۔ 3اگست 2019کو اسلام آباد سے جدہ ایئر پورٹ پہنچنے والے حجاج کرام کے قافلہ میں 38حجاج زیر قیادت چوہدری آصف حسین سعودیہ پہنچے ۔ جبکہ 55حجاج چوہدری غلام ربانی کے زیر نگرانی پہنچے ۔ سعودیہ میں شبیر ٹریول نے دیگر چار کمپنیوں صفا مکہ حج سروس،میلوڈی حج عمرہ سروس،بنوچی انٹرپرائززاور المداح ٹریول اینڈ ٹورز کے ساتھ مل کر حج آپریشن کیا ۔ مکتب نمبر 105کے ذریعے منی عرفات میں خدمات دی گئی۔ ام القری یونیورسٹی آف مکہ مکرمہ کے شعبہ ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر عاطف نے شبیر ٹریول کے چیف ایگزیکٹو چوہدری غلام ربانی،چوہدری آصف حسین چیف ایگزیکٹو حارث عبداللہ ٹریولزکو حاجیوں کی بہترین خدمات سرانجام دینے پر خصوصی اعزاز دیا ۔ حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن پاکستان اور گورنمنٹ آف پاکستان سعودی وزارت حج کی مانیٹرنگ ٹیموں نے بھی دوران مانیٹرنگ شبیر ٹریولز کی خدمات کو سراہا ۔ حج قافلہ کو 16ذوالحج سے مکہ مکرمہ حرم پاک سے قریب ہوٹل فراہم کی گیا ۔ اسی طرح مدینہ منورہ مرکزیہ میں ہوٹل فراہم کیا تین ٹائم کھانے کا شیڈول ڈبل ڈش فراہم کی گئی ۔ مکہ اور مدینہ میں چوبیس گھنٹے چائے کی سہولت فراہم کی گئی ۔ جبکہ زم زم ،بیگ،احرام،عبایہ اور دیگر تحاءف بھی دیئے گے ۔حسب سابق پاکستان سے بڑی تعداد میں میڈیسن لے کر گئے ہوئے تھے ۔ حافظ تصدق حسین حاجیوں کو فرسٹ ایڈ کی سہولت میں پیش پیش رہے ۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارات بمعہ گائیڈ احسن طریقے سے کرائی گئی ۔ جبکہ مفتی محمد عثمان اور مولانا فضل سبحان آف سوات نے تمام سفر میں حاجیوں کی تربیت اور حج سے پہلے اور بعد کے اعمال اسوۃ حسنہ اور دیگر حج کے متعلقہ امور تفصیل سے مذاکر ہ کا انتظام کیا گیا اور قرآن سنت کی روشنی میں مناسک حج کو بیان کیا جبکہ منی کے قیام کے دوران بھی مختلف علماء کرام نے منی کے قیام کی فضیلت اور وقوف عرفہ کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کیا ۔ مولانا فضل سبحان آف سوات اور مولانا مفتی محمد عثمان نے منی میں خطاب کیا ۔ اور یوم عرفہ کے دن رقت آمیز دعائیں کرائی ۔ علمائے کرام نے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بالخصوص برمہ ، کشمیر،فلسطین کے مسلمانوں کی سلامتی اور آزادی کی دعا کرائی گی ۔ جبکہ ملک پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے خصوصی طور پر رب کائنات سے التجاکی کہ اے اللہ ملک پاکستان کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ فرما آمین ۔ اس کے علا وہ 5ذوالحج کو کرنل ظفر ملک کے زیر نگرانی پانچوں کمپنیوں کو پروجیکٹرکے زریعے حجاج کرام کی تربیت کی گئی ۔ شبیر ٹورز کی ٹیم ایڈمن ،جی ایم حاجی محمد رزاق خان،ضامن عباس،چوہدری آصف حسین،حافظ تصدق جھاٹلہ ،مفتی محمد عثمان ،ڈائریکٹر الحاج ملک محمد اشرف اور بالخصوص منی اور عرفات میں اس سال رضا کارانہ خدمات سرانجام دینے والے انجینیئرسردار آصف کی کاوشوں اور خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
192.168.l.l 03/10/2019 05:04:28
I hope to see more updates from you, this helps me a lot.
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0