تلہ گنگ ٹائمز: ضلع چکوال میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری ضلع چکوال میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری ================================================================================ Ch. Nazar on تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام)ضلع چکوال میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ ایمرجنسی سے نبٹنے کے لیے ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کر کے فوکل پرسن مقرر کر دئیے گئے۔ پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشیں شدید ہونے کی پیشن گوئی کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ جس پر ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی کی ہدایت پر ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کر کے فوکل پرسن مقرر کر دئیے گئے ہیں۔ یونین کونسلوں کے سیکرٹری دفاتر میں موجود رہیں گے اور انہیں کنٹرولر اور فوکل پرسن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ کنٹرول روم مرکزی کنٹرول روم کو ہر بارہ گھنٹے بعد اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔ سرکاری اور پرائیویٹ ڈیمز کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کے لیے محکمہ سمال ڈیمز ،محکمہ آباد اور سائل کنزرویشن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کی موبائل ٹیمیں سروس ،ادویات اور دیگر سہولتوں کے ساتھ ہر وقت سٹینڈ بائی رہیں گی۔ محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاز وے ،پلوں اور نشیبی سڑکوں پر وائر لیول بورڈ آویزاں کریں۔ جبکہ محکمہ تعلیم اور کالجز کی انتظامیہ کو ریلیف کیمپ کی تیاریوں کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی سی او چکوال کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ضلعی محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔