تلہ گنگ ٹائمز: حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی کے تحت اساتذہ کی بھرتی یونین کونسل کے بجائے تحصیل سطح پر ہوگی حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی کے تحت اساتذہ کی بھرتی یونین کونسل کے بجائے تحصیل سطح پر ہوگی ================================================================================ Ch. Nazar on تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمزڈاٹ کام) حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی کے تحت اساتذہ کی بھرتی یونین کونسل کے بجائے تحصیل سطح پر ہوگی ۔ جبکہ اس سلسلہ میں اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ۔رواں سال صوبہ بھر میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ پر 17ہزار480 ایجوکیٹرز جبکہ 960اے ای اوز کو بھرتی کیا جائے گا ۔ ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے سائنس مضامین میں فزکس ، کیمسٹری ، زیالوجی ، باٹنی اور ریاضی کی ڈگری رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے آرٹس مضامین میں انگریزی ، اردو ، اسلامیات ، ہسٹری ، پولٹیکل سائنس ، شماریات اور ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے امیدوار اہل ہونگے ۔ ایل ایل بی ، بی کام ، بی ایس آنرز ، ایگریکلچر ، بی ایس انجینئرنگ ، ڈی فارمیسی سمیت دیگر مضامین میں ٹیکنیکل ڈگری رکھنے والے افراد نااہل قرار دئیے گئے ۔ ایجوکیٹرز کی بھرتیاں ضلعی ریکروٹمنٹ سلیکشن کمیٹی کریگی جس کی سربراہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ہوگا ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سی ای او اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور پنجاب حکومت کی طرف سے نامزد کیا جانیوالا ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے تحت مردوں کے 35 خواتین کیلئے 38جبکہ معذور افراد کیلئے چالیس سال سے زائد عمر کے لوگ اہل ہوں گے ۔ 960 نئے ا ے ای اوز کی بھرتیوں کیلئے تعلیمی قابلیت کم از کم ایم اے ، ایم ایس سی رکھی گئی ہے ایجوکیٹرز کی بھرتیاں آرٹس اور سائنس کے مضامین میں بارہ مختلف کیٹگریز میں کی جائیں گی ۔ بھرتیوں کیلئے انٹری ٹیسٹ دسمبر میں ہوگا ۔ بھرتیاں پندرہ فروری تک مکمل کر لی جائیں گی ۔