صفحہ اول | خبریں | مذہبی جماعتیں | ملک کے اندر اہم عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا جائے ،ملکی حالات خراب کرنے میں قادیانیوں کا کردار اہم ہے

ملک کے اندر اہم عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا جائے ،ملکی حالات خراب کرنے میں قادیانیوں کا کردار اہم ہے

Font size: Decrease font Enlarge font
ملک کے اندر اہم عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا جائے ،ملکی حالات خراب کرنے میں قادیانیوں کا کردار اہم ہے

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمزڈاٹ کام)ملک کے اندر اہم عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا جائے ،ملکی حالات خراب کرنے میں قادیانیوں کا کردار اہم ہے۔ عقیدہ ختم نبوت پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرنے دینگے کیونکہ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ امت مسلمہ پر لازم ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فروغ کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کریں۔ تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کا ایمان بچایا جا سکے۔ یہ قرارداد تاجدار ختم نبوت کانفرنس و مدرسہ جامعہ صدیقیہ تجوید القرآن تلہ گنگ کی افتتاحی تقریب میں منظور کی گئی۔ جس کی صدارت وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے کی اس موقع پر سجادہ نشین کوٹ گلہ شریف سید حیدر علی شاہ ،سید مبارک شاہ ہمدانی ،سید مقصود ہمدانی، سید باقر علی شاہ ،پیرزادہ ثاقب مصطفائی، مفتی حنیف قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کے دوران اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں قادیانیوں کی تخریبی سرگرمیاں جاری ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ پر لازم ہو چکا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فروغ کے لیے مل کر جدوجہد کی جائے ،قرآن و حدیث کی روشنی میں عقیدہ ختم نبوت اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ عقیدہ توحید، صدیوں سے امت مسلمہ نے شہادتیں حاصل کر کے اپنے عقیدے کادفاع کیا آج ملک میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سازشوں کے خلاف امت مسلمہ کا بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیار ہے قبل ازیں وفاقی وزیر مملکت پیر سید امین الحسنات شاہ نے مدرسہ جامعہ صدیقیہ تجوید القرآن کا افتتاح کیا۔وزیرمملکت جب تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو سید مبارک شاہ ہمدانی اور سید مقصود ہمدانی نے دیگر کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ کانفرنس کے داخلی اور خارجہ راستوں پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ بزم کاروان عشق مصطفی اور مقامی انتظامیہ نے انتظامات کر رکھے تھے۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور برما کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔ جامعہ صدیقیہ تجویدالقران کے افتتاح اور سالانہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس بسلسلہ ایصال ثواب بشارت علی شانی غوری زیر اہتمام بزم کاروان عشق مصطفی تلہ گنگ اور زیر صدارت سرپرست اعلی بزم کاروان عشق مصطفی علامہ صابر ایوب نقشبندی جامعہ صدیقہ تجوید القران میں علامہ صابر ایوب نقشبندی،علامہ نثار احمد نوری ، علامہ امتیاز حسین ، علامہ احمد حسن چشتی پیر سلطان شمس العارفین ، علامہ کریم بخش رضوی، علامہ محمد قاسم نقشبندی، عامر نواز اعوان جرنلسٹ ،ملک محمد حسین ایڈووکیٹ، افضل اعوان ، چودھری محمد حسین ، محمد عدیل جعفری، شاہ نواز جھابری، محمد کاشف ،محمد باسط اعوان چودھری عامرحسین ، سمیت علماء کرام،وکلاء سیاسی رہنماؤں، صحافی حضرات سمیت محبت رسول اور دینی جوش و جذبے سے سرشار ختم نبوت کے ہزاروں پروانے نے کثیر تعداد میں شرکت کی کانفرنس میں سکیورٹی کے فرائض پاکستان سنی تحریک ، بزم کاروان عشق مصطفی کوٹسارنگ اور بزم کاروان عشق مصطفی یوتھ ونگ تلہ گنگ کے کارکنان نے ادا کیے ،کانفرنس کا آغازجامعہ صدیقیہ تجوید القران کی پروقار افتتاحی تقریب کا افتتاح و زیرمملکت علامہ پیر امین الحسنات شاہ نے کیا۔جس کے بعد سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا با قاعدہ آغاز کیا گیا۔ کانفرنس میں تلاوت کی سعادت قاری محمد شہزاد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول کی سعادت معروف نعت خواں اکرام رضا قادری اور مدنی برادران نے حاصل کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، علامہ نثار احمد نوری ، علامہ امتیاز حسین ، علامہ احمد حسن ،مولانا محمد حنیف قریشی اور عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ ثاقب رضا مصطفائی نے کہا کہ وہ مائیں ابھی تک بانجھ نہیں ہوئی جو عزمت رسول اور ناموس رسالت پر جان وانے والے فرزند پیدا کرتی ہیں ، ہم سب مسلمان شہید ممتاز قادری ، غازی علم الدین شہید کے وارث ہیں اور سب مسلمان اپنی جانیں ناموس رسالت کی خاطر قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں کیوں کہ اگر امت ناموس رسالت کے معاملے میں کمزور پڑ جائے تو امت کے پاس باقی کچھ نہیں رہتا مگر اللہ کے کرم سے یہ امت اس امتحان میں ہمیشہ ہی کامیاب رہی ہے کیوں کہ جو ختم نبوت اور ناموس رسالت کا کام کرتا ہے اس کی پشت پر نبی کریم کا دست شفقت ہوتا ہے ،اسلام نے ہی اس دنیا کو انسانیت سیکھائی ہے اور اسلام ہی امن اور سکون کا درس دیتا ہے مگر گستاخ رسول کو واجب القتل بھی اسلام نے ہی قرار دیا ہے کیوں کہ محسن انسانیت ﷺ کی ذات کی گستاخی کرنے والے کو واقعی جینے کا کوئی حق نہیں جب تک ہم مسلمانوں کے کریم نبی کی گستاخی کرنے والے قادیانی مردود جیسے پیدا ہوتے رہیں گے تب تک ہی ہر دور میں ختم نبوت کے پروانے کبھی پیر مہر علی شاہ کی صورت میں،اور کبھی غازی علم الدین شہید کی صورت میں تو کبھی غازی ممتاز قادری شہید کی صورت میں آ کر ان گستاخوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچاتے ہی رہیں گے، مزید کہاسرپرست اعلی بزم کاروان عشق مصطفی علامہ حافظ صابر ایوب نقشبندی جیسے دین کی خدمت کرنے والوں کی اس وقت دین کو اشد ضرورت ہے کیوں کہ لیڈر بننے کو تو ہر کوئی تیار نظر آتا ہے مگر کارکن بن کر کام کرنے والے بہت کم ہیں علامہ صابر ایوب نقشبندی نے ایک طویل محنت اور جدوجہد کے بعد آج جامعہ صدیقیہ تجوید القران کی صورت میں انعام پایا ہے جس پر علامہ صابر ایوب اور بزم کاروان عشق مصطفٖی کے تمام کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں اللہ کریم اس چمن پر سدا یونہی بہار رکھے اور یہ لوگ دین کی خدمت کرتے رہیں ۔

Subscribe to comments feed Comments (2 posted)

avatar
Replica Breitling Watches 23/09/2017 23:25:32
ملک کے اندر اہم عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا جائے ،ملکی حالات خراب کرنے میں قادیانیوں کا کردار اہم ہے.
avatar
polo Ralph Lauren Outlet UK 27/09/2017 04:57:49
There are many factors that make individuals love the suggestion of logging on to the web as well as positioning an order for one or numerous products such as wholesale ralph lauren polo
total: 2 | displaying: 1 - 2

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0