صفحہ اول | خبریں | مذہبی جماعتیں | حضور ﷺ کی ذات وجہِ تخلیقِ کائنات ہے اور ان کی آمد کی خوشی منانا عین عبادت ہے، علماء اکرام

حضور ﷺ کی ذات وجہِ تخلیقِ کائنات ہے اور ان کی آمد کی خوشی منانا عین عبادت ہے، علماء اکرام

Font size: Decrease font Enlarge font
حضور ﷺ کی ذات وجہِ تخلیقِ کائنات ہے اور ان کی آمد کی خوشی منانا عین عبادت ہے، علماء اکرام

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی) بزم کاروان عشق مصطفی تلہ گنگ کے زیر اہتمام تلہ گنگ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالہ سے موٹر سائیکل ریلی اور سالانہ پرچم کشائی کی پر وقار تقریب ،علماء کرام سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت ، تفصیلات کے مطابق بزم کاروان عشق مصطفی تلہ گنگ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالہ سے موٹر سائیکل ریلی اور سالانہ پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ مولانا پیر باقر علی شاہ ہمدانی، علامہ پیر سلطان شمس العارفین آستانہ عالیہ چوکھنڈی شریف، فخر اہل سنت علامہ صابر ایوب نقشبندی سرپر ست اعلی بزم کاروان عشق مصطفی ،علامہ مولانا زبیر اسلم چشتی ،پیر سید حید علی شاہ آستانہ عالیہ سگھر، علامہ کریم بخش رضوی تلہ گنگ ، حاجی عبد الوحید چشتی صدر مرکذی سیرت کمیٹی تلہ گنگ، حاجی عمر حبیب رہنما پاکستان مسلم لیگ ق تلہ گنگ ، سمیت سیاسی و سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت تحصیل تلہ گنگ سے عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے مختلف قافلوں کی صورت میں ریلی اور پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی تقریب میں تین جگہوں القمر ہسپتال ، قاضی مارکیٹ چوک اور فورڈگودام چوک میں پرچم کشائی کی گئی جبکہ تقریب میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری مظہر حسین جبکہ نعت کی سعادت محمد عمران رضا قادری نے حاصل کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ حضور ﷺ کی ذات وجہِ تخلیقِ کائنات ہے اور ان کی آمد کی خوشی منانا عین عبادت ہے کیوں کہ حضورﷺ کی آمد سے قبل دنیا جہالت کی تاریکیوں میں بھٹک رہی تھی حضور ﷺ کی آمد سے قبل دنیا پہ کفرو شرک کے گھٹا توپ اندھیرے چھائے ہوئے تھے اور حضو ﷺ کی ذات ان اندھیروں میں روشنی بن کر آئی کہ آپ کے دنیا میں تشریف لاتے ہی دنیا میں بہار آگئی ہر طرف روشنی ہی روشنی سی ہو گئی انسانیت جو سسک سسک دم توڑ رہی تھی گویا پھر سے زندہ ہو گئی گویا نبی ﷺ کی ذات مقدس دنیا کے لیے بہار بن کر آئی اور ہر سوکھے درخت کو سرسبزو شاداب کر دیا اس لیے حضور ﷺ کی ذات ہی اللہ تعالی کی نعمتِ عظیم ہے اس لیے ان کی آمد کی خوشی منانا ہر عاشق رسول اپنے لیے عزاز سمجھتا ہے ، ریلی اور پرچم کشائی کی تقریب کے انتظامی امور کی تمام تر ذمہ داری بزم کاروان عشق مصطفی اور بزم کاروان عشق مصطفی یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے ادا کی، 

Subscribe to comments feed Comments (3 posted)

avatar
Replica Handbags UK 19/12/2016 00:46:20
We specialize in wholesale and retail replica Chanel handbags. Our goal is to provide top-rated Chanel replica bags to our clients.
avatar
Cheap Toms Shoes 05/02/2017 00:47:15
Shoe sale now on at Office. Up to 50 % discount on Converse, Vans and many designer brands. Shop now for great discounts on shoes and designer footwear.
avatar
Replica Prada Handbags 28/11/2017 00:09:30
حضور ﷺ کی ذات وجہِ تخلیقِ کائنات ہے اور ان کی آمد کی خوشی منانا عین عبادت ہے، علماء اکرام.
total: 3 | displaying: 1 - 3

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0