صفحہ اول | خبریں | مذہبی جماعتیں | دوالمیال(چکوال) میں قادیانیوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے مسلمان نعیم شفیق کی ایف آئی آربلاتاخیردرج کیجائے۔عبداللطیف خالدچیمہ

دوالمیال(چکوال) میں قادیانیوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے مسلمان نعیم شفیق کی ایف آئی آربلاتاخیردرج کیجائے۔عبداللطیف خالدچیمہ

Font size: Decrease font Enlarge font
دوالمیال(چکوال) میں قادیانیوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے مسلمان نعیم شفیق کی ایف آئی آربلاتاخیردرج کیجائے۔عبداللطیف خالدچیمہ

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ حکومت اسلام آبادمیں ہونے والی آل پارٹیزتحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے مطالبات منظورکرنے کا اعلان کرے اوردوالمیال(چکوال) میں قادیانیوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے مسلمان نعیم شفیق کی ایف آئی آربلاتاخیردرج کیجائے۔بصورت دیگر علاقہ کے مسلمانوں میں اشتعال پیداہوسکتاہے۔وہ گزشتہ روزتلہ گنگ میں حاجی فیض بخش کی رہائش گاہ پر علماء کرام،دینی وسماجی ،شہری نمائندگان اورصحافیوں کے اعزازمیں دیے گئے ظہرانے میں شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اپنی آئینی متعینہ حیثیت کو مسلسل چیلنج کررہے ہیں اورقانون نافذکرنے والے ادارے قادیانیوں کو قانون کا پابندکرنے کی بجائے ان کو سہولت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعض انگریزی اخبارات قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کوبطورمسلمان سائنس دان متعارف کرارہے ہیں جو سراسرآئین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آبادکا نیشنل سنٹر فارفزکس قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام سے منسوب کرنے کا مطلب اسلام اوروطن کے غدارکو نوازنے کے مترادف ہے۔ظہرانے میں مجلس احراراسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمرفاروق،مولانا تنویرالحسن،مولانا عبیداللہ انور،خالدمسعودایڈووکیٹ،طارق محمودایڈووکیٹ،حاجی میاں عبدالقیوم،مولاناخالدجرار،مولانامحمدشعیب،مولاناعبدالرحمن نظام،مولاناقاری نورمحمد،مولاناقاری محمدقاسم،قاری محمدزبیرضلعی صدرجمعیت علماء اسلام ،ڈاکٹر محبوب جراح صدرپریس کلب الیکٹرانک میڈیا،چودھری غلام ربانی ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز،قاضی عبدالقادرصدرجنرل سیکرٹر ی پریس کلب،مولانا فیض الرحمن،مولانا مقصود احمد،زاہداعوان وائس چیئرمین بلدیہ،ریاض انجم سمیت دیگرشخصیات نے بھی شرکت کی۔ 

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Replica Yeezy Boost 01/06/2017 05:32:22
Another lifestyle look at the adidas Yeezy Boost 350 v2 Dark Green is featured as this colorway is a follow-up to last month’s cream white pair. Coming in an official dark green/olive colorway, the hue covers the entire primeknit upper, laces, side stripes, stitching and heel tabs.
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0