صفحہ اول | خبریں | مذہبی جماعتیں | توہین رسالت فکری دہشت گردی ہے ۔ سید محمد کفیل بخاری

توہین رسالت فکری دہشت گردی ہے ۔ سید محمد کفیل بخاری

Font size: Decrease font Enlarge font
توہین رسالت فکری دہشت گردی ہے ۔ سید محمد کفیل بخاری

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سیدمحمدکفیل بخاری نے کہا ہے کہ توہین رسالت فکری دہشت گردی ہے ۔جس کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس شوکت صدیقی کے ریمارکس توہین رسالت سے متاثرہ امت مسلمہ کے ترجمان ہیں۔وہ گزشتہ روزمسجدتریڑاں والی تلہ گنگ میں شہدائے ختم نبوت 1953 کے حوالے سے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔سیدکفیل بخاری نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت دین کی اساس ہے۔شہدائے ختم نبوت نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ختم نبوت کی حفاظت کی اورہمیشہ کے لیے تاریخ میں امرہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ہم شہدائے ختم نبوت کے مشن کے وارث ہیں اورجب تک زندہ ہیں ،باطل فتنوں کا تعاقب کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ توہین رسالت کے مرتکب بلاگرزکی رہائی اوران کی حکومتی سرپرستی میں بحفاظت بیرون ملک روانگی سراسراسلام اورپاکستان سے بے وفائی کی عکاس ہے۔جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت صدیقی نے اپنی دینی غیرت کا مظاہرہ کرکے مسلمانوں کے زخمی دلوں پر پھاہارکھاہے۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیزتحفظ ناموس رسالت کانفرنس اسلام آباد کے مطالبات منظورنہ کرکے حکمرانوں نے عوامی نمائندگی کا مینڈیٹ کھودیاہے۔امریکہ اوربرطانیہ کے دباؤمیں آکراپنے عوام کے دینی جذبات اورجائزمطالبات کا احترام نہ کرنا ،عوام اورآئین کا مذا ق اڑانے کے مترادف ہے۔سیدکفیل بخاری نے کہاکہ مسلمانوں کے ملک میں مسلمان حکمرانوں کے ہاتھوں دُوالمیال ضلع چکوال میں مسلمانوں کی بلاجوازگرفتاریاں اورنعیم شفیق شہیدکے قادیانی قاتلوں کی ایف آئی آردرج نہ ہوناتشویشناک امرہے۔اڑہائی ماہ سے دُوالمیال کے ایک سوسے زائدمسلمان جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اورقادیانی قاتل کھلے عام دندنارہے ہیں۔حکومتی قادیانیت نوازی نے مسلمانوں کے سر شرم سے جھکادئیے ہیں۔سیدمحمدکفیل بخاری نے بعدازاں مولانا محمدشعیب کے ظہرانہ میں شرکت کی ۔جس میں ڈاکٹرعمرفاروق احرار،مولانا تنویرالحسن،حافظ محمدشعیب،حافظ حذیفہ افتخار،محمدسعید،ملک عبداللہ علوی،امتیازاحمد،عبدالخالق زرگرسمیت متعددمعززین بھی شریک تھے۔ 

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Yeezy Trainers Adidas 11/07/2017 18:54:09
The artists brought on board for the project were Meagan Morrison, Maria Castillo, Bree Poort, Lizzie Darden, Jenny Kiker, Sophia Chang, Mari Orr, Jen Mussari, Carrie Chan, Jordana Schrager and Refinery29 fashion editor Alyssa Coscarelli.
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0