صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ کے مقامی نجی کالج نے شاندار کارکردگی کی بدولت تین سال کے مختصر عرصہ میں اپنا لوہا منوا لیا- کالجز کی تمام برانچوں میں تلہ گنگ برانچ کی چوتھی جب کہ پنڈی ،چکوال ،جہلم اور اٹک کو پچھاڑتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کر لی

تلہ گنگ کے مقامی نجی کالج نے شاندار کارکردگی کی بدولت تین سال کے مختصر عرصہ میں اپنا لوہا منوا لیا- کالجز کی تمام برانچوں میں تلہ گنگ برانچ کی چوتھی جب کہ پنڈی ،چکوال ،جہلم اور اٹک کو پچھاڑتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کر لی

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ کے مقامی نجی کالج نے شاندار کارکردگی کی بدولت تین سال کے مختصر عرصہ میں اپنا لوہا منوا لیا- کالجز کی تمام برانچوں میں تلہ گنگ برانچ کی چوتھی جب کہ پنڈی ،چکوال ،جہلم اور اٹک کو پچھاڑتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کر لی

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمزڈاٹ کام) تلہ گنگ کے مقامی نجی کالج نے شاندار کارکردگی کی بدولت تین سال کے مختصر عرصہ میں اپنا لوہا منوا لیا- کالجز کی تمام برانچوں میں تلہ گنگ برانچ کی چوتھی جب کہ پنڈی ،چکوال ،جہلم اور اٹک کو پچھاڑتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کر لی- چیف ایگزیکٹو ملک فلک شیر اعوان،ڈائریکٹر ملک شوکت اقبال ایڈووکیٹ اور پرنسپل محمد قاسم نے تلہ گنگ پریس کلب کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے عہدید داران و ممبران کو کالج کا دورہ کروایااور اپنی تین سالہ کارکردگی پر میڈیا کو بریف کیا-میڈیا ٹیم نے کالج میں طلباء و طالبات کو دی گئی سہولیات پر انتظامیہ کو سراہا-تلہ گنگ کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے طالبات اور طلباء کا پورشن دیوار دے کر تقسیم کیا گیا ہے -کالج کے طلباء و طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ فری ہے -گراونڈ کی سہولت موجودہے -میڈیا کی ٹیم نے ہاسٹل میں رہائش پذیر طالب علموں سے میس مینو کے بارے میں سوال کیے اور ان سے کالج میں دی گئی سہولیات کا پوچھا تو تمام طالب علموں نے کالج کی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا -پرنسپل کالج محمد قاسم نے میڈیا کو بریف کرتے ہوئے بتایاکہ ہمارے اساتذہ نہایت ہی قابل ہیں اور ایک امتحان سے گزر کر آتے ہیں اور پھر ان کی تربیت بھی کی جاتی ہے - تمام شاندار کارکردگی اساتذہ کی ان تھک محنت کی وجہ سے ہے ان کی جاب سیکورٹی کے لیے اولڈ ایج اور ہیلتھ کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں اور ہم بغیر نوٹس اور بڑی وجہ کے اساتذہ کو نہیں نکالتے کیونکہ طلباء و طالبات اساتذہ سے مانوس ہو جاتے ہیں جو کہ سالوں سے پڑھا رہا ہوتا ہے -ہم طلباء و طالبات کو تعلیم کے علاوہ تربیت پر بھی زوردیتے ہیں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی وہ بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں جن میں اسپورٹس گالا،وزیراعلی پنجاب کی تقریری و ادبی مقابلے وغیر ہ شامل ہیں -

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
03/10/2017 22:24:17
جب آپ نے کالج کا نام ہی نہیں لکھا تو اس خبر میں "خبریت" کیا ہے ؟ آپ نے سوچا کہ کہیں نام لکھنے سے "مفت" میں مشہوری ہی نہ ہوجاۓ
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0