صفحہ اول | خبریں | سگھر کا 24 سالہ نوجوان ثناء الرحمان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگیا

سگھر کا 24 سالہ نوجوان ثناء الرحمان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگیا

Font size: Decrease font Enlarge font
سگھر کا 24 سالہ نوجوان ثناء الرحمان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگیا

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمزڈاٹ کام) سگھر کا 24 سالہ نوجوان ثناء الرحمان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سگھر کا رہائشی 24 سالہ نوجوان ثناء الرحمان منہاج چوک سگھر میں اپنی موٹرسائیکل ٹھیک کروارہا تھا کہ ملزم محمد منصب نے اپنے ساتھیوں اصغر خان، عاطف، وسیم ولد محمد اقبال اور دیگر کے ہمراہ کلہاڑیوں، ڈنڈوں اور سریوں سے حملہ کردیا۔ نوجوان ثناء الرحمان نے قریبی دکانوں میں گھس کر اپنی جان بچائی تاہم اس دوران ڈنڈے اور سریئے لگنے سے ثناء الرحمان زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی تحریری اطلاع پولیس چوکی میال میں کردی گئی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0