صفحہ اول | خبریں | محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر ،ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت سول ریسٹ ہاوس تلہ گنگ میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین کا اجلاس ہوا ۔

محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر ،ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت سول ریسٹ ہاوس تلہ گنگ میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین کا اجلاس ہوا ۔

Font size: Decrease font Enlarge font

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمزڈاٹ کام) محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر ،ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت سول ریسٹ ہاوس تلہ گنگ میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ زاہد خان اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں نذیر احمد سمیت چاروں تھانوں کے ایس ایچ اووز نے بھی شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چکوال عمر جہانگیر نے کہا کہ محرم الحرام میں شہدائے کربلا سے اظہار عقیدت کسی ایک مسلک نہیں بلکہ سارے مسلمانوں پر اس کاحق ہے ۔تاہم اس کیلئے کسی کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ جلوسوں کے روٹ پر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ ایمبولینس،رضاکاروں اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ۔ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مھرم الحرام کے دوران روٹ کی پابندی کو یقینی بنایا جائیگا۔صرف لائسنسی اور قدیمی جلوسوں اور مجالس کو اجازت ہو گی ۔لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔سوائے پولیس اہلکاروں کے کسی کے پاس اسلحہ نہیں ہونا چاہئے۔رضاکاروں کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے ۔ان شاء اللہ ہم سب ملکر امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں گے ۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Replica Omega Watches 10/10/2017 16:58:27
محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر ،ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت سول ریسٹ ہاوس تلہ گنگ میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین کا اجلاس ہوا.
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0