صفحہ اول | خبریں | گندگی سے بھرے نالے اور تعفن پھیلاتے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرمحلہ عیدگاہ تلہ گنگ فلتھ ڈیپو بن گیاماہرین صحت نے شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا

گندگی سے بھرے نالے اور تعفن پھیلاتے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرمحلہ عیدگاہ تلہ گنگ فلتھ ڈیپو بن گیاماہرین صحت نے شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا

Font size: Decrease font Enlarge font
گندگی سے بھرے نالے اور تعفن پھیلاتے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرمحلہ عیدگاہ تلہ گنگ فلتھ ڈیپو بن گیاماہرین صحت نے شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمزڈاٹ کام) گندگی سے بھرے نالے اور تعفن پھیلاتے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرمحلہ عیدگاہ تلہ گنگ فلتھ ڈیپو بن گیاماہرین صحت نے شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔گندگی کے ڈھیروں نے اہل محلہ کو ڈینگی ،نمونیہ سمیت دیگر وائرل بیماریوں میں مبتلا کردیا ۔نئے بلدیاتی سیٹ اپ سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن صورتحال پہلے سے بھی ابتر ہے ۔علاقہ مکینوں کا بلدیاتی نمائندوں کے خلاف شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق محلہ عیدگاہ تلہ گنگ کے مکینوں نے سٹی چئیر مین اور کونسلر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا علاقہ گندی سے بھرے نالے کی وجہ سے بند سیوریج گندگی کے ڈھیر،گندے پانی اور تعفن سے فلتھ ڈیپو بن گیا ہے۔ جگہ جگہ کھڑا گندا پانی اور گندگی کے ڈھیر دن رات منہ چڑاتے نظرآرہے ہیں۔ متعدد بار ٹی ایم اے کو درخواستیں دیں مگر شنوائی نہ ہوئی بچے مرد خواتین جلد ،پیٹ ،بخار ،الرجی سمیت مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں گندگی اور گندے پانی کی وجہ سے نمازی گلیوں سے نہیں گزر سکتے۔عوام کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے میں سینکڑوں سینٹری ورکرز کی تنخواہیں ہڑپ کی جارہی ہیں محلہ عیدگاہ میں صفائی کی ناقص صورتحال، گندگی نے شہریوں کا سانس لینا محال کردیا۔ ٹی ایم اے صفائی کروانے میں ناکام رہی ہے ۔گلیوں پر گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جنہیں عملہ صفائی ہفتوں اٹھانے کیلئے نہیں آتا۔ گندگی کی وجہ سے نالیاں بند ہوگئی ہیں اور گندا پانی گلیوں میں بہہ رہا ہے۔ تعفن نے شہریوں کا سانس لینا محال کردیا ہے۔ مین سیوریج نالہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ سے بند ہوگیا ہے اور معمولی سی بارش سے پانی گلیوں میں بہنے لگتا ہے۔ شہریوں کی طرف سے متعدد بار بلدیہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ شہری و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے حکام سے سیوریج نالہ کی فوری صفائی کا مطالبہ کیا ہے مذکورہ علاقوں کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ بلدیاتی نمائندے اپنی ذمے داریوں کو ادا نہیں کررہے ہیں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیاتی اداروں کو پابند کرے کہ وہ صفائی ستھرائی کے کاموں کو بروقت انجام دیکراہلیان محلہ عیدگاہ کو اس مصیبت سے نجات دلائیں۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Best Fake Yeezys 17/10/2017 23:43:15
The Primeknit fractal camouflage silhouette will be limited to 900 pairs launching exclusively on the brand-new adidas Confirmed platform and will come into colorways: “Sahara” and “Olive.”
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0