صفحہ اول | خبریں | مریضوں کی سہولت کیلئے دو ڈائیلاسسز مشینیں سٹی ہسپتال تلہ گنگ پہنچ گئیں ، جلد فنگشنل کرانے کیلئے کوششوں کا بھی آغاز کردیا گیا

مریضوں کی سہولت کیلئے دو ڈائیلاسسز مشینیں سٹی ہسپتال تلہ گنگ پہنچ گئیں ، جلد فنگشنل کرانے کیلئے کوششوں کا بھی آغاز کردیا گیا

Font size: Decrease font Enlarge font
مریضوں کی سہولت کیلئے دو ڈائیلاسسز مشینیں سٹی ہسپتال تلہ گنگ پہنچ گئیں ، جلد فنگشنل کرانے کیلئے کوششوں کا بھی آغاز کردیا گیا

تلہ گنگ (تلہ گنگ ٹائمزڈاٹ کام) مریضوں کی سہولت کیلئے دو ڈائیلاسسز مشینیں سٹی ہسپتال تلہ گنگ پہنچ گئیں ، جلد فنگشنل کرانے کیلئے کوششوں کا بھی آغاز کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تلہ گنگ ڈاکٹر آفتاب نے ملک عظمت پاتوالی کیساتھ مل کر ڈائیلاسسز مشینوں کی تنصیب کیلئے کوششوں کا آغاز کیا۔ انہیں اس وقت کامیابی ملی جب ملک ممتاز ساکن تحصیل لاوہ حال مقیم کراچی نے ڈائیلاسسز مشینیں عطیہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ، سٹی ہسپتال تلہ گنگ کے ایم ایس ڈاکٹر عبد الرزاق نے بھی مکمل تعاون کیا اوراس طرح سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں مشینیں پہنچ گئیں ، اب آر او پلانٹ کیلئے بھی کوششوں کا آغاز کردیا گیا تاکہ جلد از جلد یہ مشینیں فنگشنل ہوں ۔ ڈاکٹر آفتاب حیات ملک نے مخیر حضرات سے بھی کہا کہ وہ اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کیلئے آگے آئیں تاکہ جلد از جلد مشینیں فنگشنل ہوں گردے کے مریضوں کو فائدہ پہنچ سکیں ۔ ذرائع کے مطابق اگر دو مشینیں جلد فنگشنل ہوئیں تو مزید تین سے چار مشینیں بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس حوالے سے سیاسی شخصیات اور مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا تاکہ مریضوں کو سہولت میسر آسکے ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0