صفحہ اول | خبریں | ظالم وجابر کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔واقعہ کربلا دین کی بقاء اسلامی اقدار کے تحفظ اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے

ظالم وجابر کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔واقعہ کربلا دین کی بقاء اسلامی اقدار کے تحفظ اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے

Font size: Decrease font Enlarge font
ظالم وجابر کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔واقعہ کربلا دین کی بقاء اسلامی اقدار کے تحفظ اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ظالم وجابر کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔واقعہ کربلا دین کی بقاء اسلامی اقدار کے تحفظ اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہارمرکزی جامع مسجد عیدگاہ تلہ گنگ میں چھٹی سالانہ شہدئے کربلا کانفرنس سے ملک کے ممتاز مذہبی سکالراور عالمی اتحاد اہلسنت والجماعت خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر مفتی عبدالواحد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تلہ گنگ کے امیر مولانا عبیدالرحمن انور نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر قاری زبیراحمد، استادالعلماء قاری نور محمد ،مولانا اخلاق احمد،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی (ف)پنجاب چوہدری عبدالجبار،شیخ محمد افضل،مولانا خالد فاروق جرار،مفتی توقیر احمد ،قاری فضل محمود ،مولانا فیض الرحمن اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے،چھٹی سالانہ عظم الشان شہدائے کربلاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ شہدائے کربلاء کی قربانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہیں۔ واقعہ کربلا دین کی بقاء اسلامی اقدار کے تحفظ اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔سیدنا حضرت حسینؓؓ نے اپنا سب کچھ اسلام کی خاطر قربان کردیا۔ آپؓ نے اپنی جان ، مال کا نذرانہ دے کر حق وصداقت کا علم بلند کرکے ہمیں درس دیا کہ اسلام کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ لٹادینے والے ہی ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں۔سیدنا حضرت حسینؓؓ سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ قرآ ن و سنت کی تعلیمات پر عمل کیاجائے،سیدالشہداء حضر ت امام حسین رضی اللہ عنہ نے میدان کر بلا میں سخت ترین آز ما ئش میں بھی نما ز اور قرآن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور آپؓ کی عظیم شہادت نما ز کی حالت میں ہوئی ۔علمائے کرام نے کہا کہ سیدنا حضرت حسینؓ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی مسلمان مشکلات ومصائب سے نکل سکتے ہیں۔ واقعہ کربلا دین کی بقاء اسلامی اقدار کے تحفظ اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔سیدناامام حسین ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام کی سر بلندی اور اسلام کی حقیقی روح کو تا قیامت تک آنے والے ،مسلمانوں تک پہنچانے کیلئے اپنا سب کچھ لٹادیا۔ سیدنا حضرت حسینؓ نے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی دیکر دین اسلام کو زندہ وجاوید کیا۔ آپؓ نے کر بلا کے میدان میں فاسق وفاجر،ظالم و جابر کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور رہتی دنیا تک مثا ل قائم کردی کہ ظالم وجابر کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے چاہے اس راہ میں کتنی ہی مشکلات کا سامنا کیوں نہ ہو گھر بار اولاد سمیت اپنی جان کی قربانی دینا ہی اہل حق کا شیوہ ہے۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Yeezy Boost 350 V2 Replica 17/10/2017 23:43:09
The adidas Confirmed app is taking it’s talent to the web. For the first time since the apps creation, adidas Originals will be implanting its mobile system to reserving sneakers for online drops.
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0