صفحہ اول | خبریں | موضع جھاٹلہ کی واٹر سپلائی سکیم،تلہ گنگ کے علاقہ میں کالج کا قیام ،دیہی علاقوں میں چھ سڑکوں کی تعمیر ،میانوالی روڈ کی مرمت کی منظوری و فنڈز کا اجراء

موضع جھاٹلہ کی واٹر سپلائی سکیم،تلہ گنگ کے علاقہ میں کالج کا قیام ،دیہی علاقوں میں چھ سڑکوں کی تعمیر ،میانوالی روڈ کی مرمت کی منظوری و فنڈز کا اجراء

Font size: Decrease font Enlarge font
موضع جھاٹلہ کی واٹر سپلائی سکیم،تلہ گنگ کے علاقہ میں کالج کا قیام ،دیہی علاقوں میں چھ سڑکوں کی تعمیر ،میانوالی روڈ کی مرمت کی منظوری و فنڈز کا اجراء

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) موضع جھاٹلہ کی واٹر سپلائی سکیم،تلہ گنگ کے علاقہ میں کالج کا قیام ،دیہی علاقوں میں چھ سڑکوں کی تعمیر ،میانوالی روڈ کی مرمت کی منظوری و فنڈز کا اجراء ۔عوامی حلقوں کا خیر مقدم ۔ڈپٹی کمشنر چکوال کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں موضع جھاٹلہ کی واٹر سپلائی سکیم میں توسیع اور مرمت سمیت بوسیدہ پائپ لائن کی تبدیلی کے لئے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اس طرح جھاٹلہ کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پوراہوگیا ہے۔ کئی سال پرانی واٹر سپلائی کا نظام بوسیدہ ہو چکا تھا۔عوامی و سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ونہار کے قریب خطرناک موڑ کو ٹھیک کرنے کیلئے 59 لاکھ 61 ہزار روپے کی رقم جاری ، جبکہ فیز ٹو میں کلرکہار روڈ تا کلو کی تعمیر کیلئے37 لاکھ 55لاکھ روپے جاری کرکے محکمہ ہائی وے سرکل راولپنڈی نے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں ۔ قبل ازیں زیلدار انجینئر ملک لیاقت ساکن ڈھیر مرنڈ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ونہار موڑ پر سپیڈ بریکر بھی نصب کرائے ہیں ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے گرانٹ منظور کرانے پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔ دریں اثناء ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈی ڈبلیو پی ) نے راولپنڈی ڈویژن میں مزید نو بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی جن پر ایک ارب روپے خرچ ہونگے۔ تلہ گنگ کے علاقے میں ایک کالج کی تعمیر کے علاوہ جبکہ دیہی علاقوں میں چھ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی ۔ اجلاس کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت منعقد ہوا 

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0