صفحہ اول | خبریں | ضلع چکوال میں سیاسی ڈیرے آباد ہونے لگ گئے ، حکمران جماعت نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کیلئے براہ راست نگرانی شروع کردی

ضلع چکوال میں سیاسی ڈیرے آباد ہونے لگ گئے ، حکمران جماعت نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کیلئے براہ راست نگرانی شروع کردی

Font size: Decrease font Enlarge font
ضلع چکوال میں سیاسی ڈیرے آباد ہونے لگ گئے ، حکمران جماعت نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کیلئے براہ راست نگرانی شروع کردی

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ضلع چکوال میں سیاسی ڈیرے آباد ہونے لگ گئے ، حکمران جماعت نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کیلئے براہ راست نگرانی شروع کردی ، جبکہ دیگر جماعتوں نے تنظیم سازی پر توجہ دینا شروع کردی ۔ تحریک انصاف نے یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی مکمل کی اب یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کی جارہی ہے ۔ پیپلزپارٹی نے بھی یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کا آغاز کردیا ہے۔ جبکہ دو بڑی سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں میں اختلافات کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگ گئی ہیں ۔ ضلع کونسل کے معاملات پر ملک اسلم سیتھی اور چودھری حیدر سلطان نے اجلاس بلایا اور افہام و تفہیم سے معاملات کو حل کرنے پر زور دیا ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے اندر بھی مقامی سطح پرشدید اختلافات موجود ہیں ۔ جس کے باعث ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر معاملات کھل کر سامنے آسکتے ہیں ۔ اس وقت مسلم لیگ ن میں سابق ناظم چکوال سردار غلام عباس ، ملک سلیم اقبال ، اور ممبران اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ ، سردار ممتاز ٹمن رابطہ مہم میں پیش پیش ہیں ۔ تحریک انصاف میں سردار منصور حیات ٹمن ، ملک یاسر پاتوالی ، حکیم نثار اور کرنل سلطان سرخرو سرگرم ہیں ۔ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر حمید اللہ بھی متحرک ہیں ، پیپلزپارٹی کے نئے ضلعی صدر سردار اظہر عباس بھی بہتری لانے کیلئے رابطے کر رہے ہیں ۔ 2018 کے الیکشن کیلئے سیاسی جماعتوں نے رہنماؤں کو ابھی سے ورک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0