صفحہ اول | خبریں | جمعیت علماء اسلام اس ملک میں حقیقی اسلامی حکومت کا خواب جلد شرمندہ تعبیر کرے گی

جمعیت علماء اسلام اس ملک میں حقیقی اسلامی حکومت کا خواب جلد شرمندہ تعبیر کرے گی

Font size: Decrease font Enlarge font
جمعیت علماء اسلام اس ملک میں حقیقی اسلامی حکومت کا خواب جلد شرمندہ تعبیر کرے گی

تلہ گنگ ( تلہ گنگ ٹائمزڈاٹ کام)جمعیت علماء اسلام اس ملک میں حقیقی اسلامی حکومت کا خواب جلد شرمندہ تعبیر کرے گی۔ جمعیت علماء اسلام (ف)اسلام لاؤ ملک بچاؤکا علم لے کر اٹھی ہے کہ جو ملک سے ظلم و نا انصافی ، کرپشن ، اقربا پروری ، رشوت خوری، غنڈہ گردی اور سیاسی شعبدہ بازوں کا خاتمہ کردے گا۔سرگودھا میں16نومبر کو ’مفتی محمود کانفرنس ‘‘ ملک میں اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہونگی ۔ان خیالات کا اظہاران خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری زبیراحمد،مولانا عطاء لرحمن ،چوہدری عبدالجبار،شیخ محمد افضل اور حافظ محمد ادریس نے کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام حقیقی اسلامی حکومت قائم کرکے عوام کو لٹیروں کرپشن زدہ حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔ عوام کی امیدیں علمائے کرام اور باعمل نیک صالح لوگوں سے ہیں عوام آئندہ الیکشن میں نیک صالح لوگوں کا ساتھ دیں مزید انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات تبدیلی کا تقاضا کر رہے ہیں تبدیلی کیلئے پاکستان کے عوام کو بھی اب گھروں سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باطل نظام کی وجہ سے آج ملک میں ہر طرف کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کیاجائے۔ جمعیت علماء اسلام عالمی کفریہ ایجنڈے پر چلنے والے حکمرانوں کے خلاف بندھ باندھے گی اور ملک میں اسلامی ، دین داراوراسلام دوست قیادت کو برسراقتدار لائیں گے۔ 

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0