صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ ڈھوک پٹھان پل کے قریب مسافر بس حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے تین مزید تبلیغی چل بسے اس طرح حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد27ہو گئی ہے۔

تلہ گنگ ڈھوک پٹھان پل کے قریب مسافر بس حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے تین مزید تبلیغی چل بسے اس طرح حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد27ہو گئی ہے۔

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ ڈھوک پٹھان پل کے قریب مسافر بس حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے تین مزید تبلیغی چل بسے اس طرح حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد27ہو گئی ہے۔

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمزڈاٹ کام) تلہ گنگ ڈھوک پٹھان پل کے قریب مسافر بس حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے تین مزید تبلیغی چل بسے اس طرح حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد27ہو گئی ہے۔ اور تمام جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقے کوہاٹ بھجوا دی گئی ہیں۔ جہان اُن کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔حادثہ میں جاں بحق اور شدید زخمی ہونے والے تمام مسافروں کاتعلق کوہاٹ کی تحصیل الاچی کے گاؤں مندور سے ہے جو رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ ڈھوک پٹھان پل پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ پا سکا اور گاڑی دو سو فٹ کی بلندی سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، ریسکیو1122کے امدادی کارکنوں نے ایک گھنٹے سے زائد وقت میں آپریشن مکمل کیا اور جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو تلہ گنگ سٹی اور تحصیل ہسپتال میں منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔ بس میں 93تبلیغی سوار تھے اور چھت پر بھی کافی تعداد میں بیٹھے تھے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے۔قبل ازیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون جوئیہ کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور امدادی کاروائیوں کی خود نگرانی کی ،دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیاہے۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
cheap oakley sunglasses 27/11/2017 22:18:15
تلہ گنگ ڈھوک پٹھان پل کے قریب مسافر بس حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے تین مزید تبلیغی چل بسے اس طرح حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد27ہو گئی ہے.
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0