صفحہ اول | خبریں | پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قومی اداروں کو بے توقیر کرنے کی پالیسی کوئی نئی بات نہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قومی اداروں کو بے توقیر کرنے کی پالیسی کوئی نئی بات نہیں

Font size: Decrease font Enlarge font
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قومی اداروں کو بے توقیر کرنے کی پالیسی کوئی نئی بات نہیں

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمزڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قومی اداروں کو بے توقیر کرنے کی پالیسی کوئی نئی بات نہیں اس جماعت کی ماضی کی حکومت کے دور میں بھی سپریم کورٹ پر حملہ اور پاک فوج کو بدنام کرنے کی ایک تاریخ ہے ، ونہار میں اپنی رہائش گاہ پر علاقہ کے نمائندہ معززین اور پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کرنل سلطان نے کہا میاں نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلہ پر حکومت سے نکالے جانے کو ’’ سازش ‘’ کہتے ہیں وہ صرف اپنی ذات کی خاطر فوج اور عدلیہ پر الزام تراشی کر رہے ہیں انہوں نے کہا نواز شریف 11 نومبر 2012 کو اپنے پریس ٹاک کو یاد کریں جب وہ پیپلز پارٹی حکومت کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ تسلیم کرنے کا درس دیتے تھے اور اب خود عدالت عظمے کے فیصلے کے خلاف عوام کو اکساتے پھرتے ہیں، نواز شریف دوغلی پالیسی سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے جو حکومت اور پارٹی خود سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم نہیں کرتی وہ فیض آ باد دھرنے کے شرکاء سے ہائی کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرانے کے لئے ریاستی طاقت کے استعمال کی دھمکیا ں دے رہی ہے کرنل سلطان نے کہا موجودہ حکومت نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،سب سے بڑا ظلم یہ کیا ہے کہ آئین پاکستان میں ختم نبوت کے طے شدہ معاملہ سے چھیڑ خوانی کر کے کروڑوں مسلمانوں کی دلآزاری کی گئی ،ختم نبو ت حلف نامہ کو اقرار نامہ میں تبدیل کرنے کا جرم معمولی بات نہیں ہے اس حرکت کا ذمہ دار وزیر قانون زاہد حامد ہے یا کوئی اور ہے قوم کا مطالبہ ہے کہ اصل ’’ ماسٹر مائینڈ ’’ کوبے نقاب کیا جائے اور اسے قانون کے تحت عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔ 

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قومی اداروں کو بے توقیر کرنے کی پالیسی کوئی نئی بات نہیں.
Reply Thumbs Up Thumbs Down
-1
Report as inappropriate
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0