صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ پریس کلب تلہ گنگ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سالانہ انتخابات

تلہ گنگ پریس کلب تلہ گنگ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سالانہ انتخابات

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ پریس کلب تلہ گنگ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سالانہ انتخابات

تلہ گنگ (تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام) تلہ گنگ پریس کلب تلہ گنگ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سالانہ انتخابات - 2018کے لیے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا انتخاب تمام عہدہداران کا چناؤ اتفاق رائے سے کر لیا گیا-تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ پریس کلب تلہ گنگ کے سالانہ انتخابات تلہ گنگ پریس کلب تلہ گنگ کی عمارت میں زیر صدارت چیف الیکشن کمشنر سید ارشاد حسین شاہ کاظمی والیکشن کمیٹی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ممبران ایم افضل اعوان ،زاہد محمود اعوان،امتیاز اقبال ملک،ملک ارشد کوٹگلہ منعقد ہوئے-اجلاس میں چکوال کے دو سینر صحافیوں مرحوم عبدالقیوم شیخ ومرحوم یونس اعوان کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی گئی اتفاق رائے سے پرنٹ میڈیا کا چئیرمین میاں محمد ملک اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا چئیرمین سید ارشاد حسین شاہ کاظمی کو 2018کے لیے منتخب کر لیا گیا-میاں محمد ملک تیسویں بار اور سید ارشاد حسین شاہ کاظمی دسویں مرتبہ بالمقابلاپرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے چئیرمین و سرپرست اعلیٰ مقرر ہوئے -جس پر دونوں چئیرمینوں نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے عہدہ داران و ممبران کا شکریہ ادا کیا-پرنٹ میڈیا کا تلہ گنگ میں آغاز 1977میں ہو ا جب کہ الیکٹرانک میڈیا کا آغاز 2009 میں ہوا -پرنٹ میڈیا کے باقی عہدہ داران میں سینر وائس چئیرمین ایم افضل اعوان ،وائس چئیرمین زاہد محمود اعوان ،صدر محمد اشرف اقبال، سینر نائب صدر محمد افسر ملک،نائب صدر ملک مقصود الحسن جمیل،جنرل سیکرٹیری قاضی عبدالقادر،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالجبار،جوائنٹ سیکریٹری محمد حسین چوہدری ،سیکریٹری مالیات شفاعت ملک،سیکریٹری اطلاعات محمد اشفاق جبکہ مجلس عاملہ میں محبوب حسین جراح، نذر حسین چوہدری،شاہد سلیم پراچہ،سفیر احمد،سید صفدر شاہ ہمدانی،طارق عزیز ملک،زوہیب طارق، راجہ عدیل، قیصر جعفری ، علی حیدر ،حاجی کرم حسین ،قاضی حذیفہ،عمران اصغراور عبدالعزیز شامل ہیں -تلہ گنگ پریس کلب الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن میں چئیرمین سید ارشاد حسین شاہ کاظمی،سینر وائس چئیرمین امتیاز اقبال ملک،وائس چئیرمین ملک ارشد کوٹگلہ،صدر چوہدری غلام ربانی، سینر نائب صدرملک محبوب الحسن عدیل،نائب صدر ملک عثمان گھمن جبار،جنرل سیکریٹری محسن قیوم شیخ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فلک شیر فلکی، جوائنٹ سیکریٹری عمران اصغر،سیکریٹری اطلاعات محبوب حسین جراح جبکہ،مجلس عاملہ میں عبدالعزیز ملک،طارق اعوان ،آفتاب ملک،سید محمد الیاس شاہ،وقار عظیم،طارق عزیز، حاجی مظہر اقبال ، سلیم اقبال ممدوٹ،ملک سعید اختر،نذر حسین چوہدری، زاہد محمود اعوان،عبدالجبار چوہدری، میاں محمد ملک اور ایم افضل اعوان شامل ہیں -

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Omega Replica Watches 09/01/2018 01:11:26
تلہ گنگ پریس کلب تلہ گنگ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سالانہ انتخابات.
Reply Thumbs Up Thumbs Down
-2
Report as inappropriate
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0