صفحہ اول | خبریں | ملک میں بسنے والے سات کروڑ سے زائد ارائیں ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہینگے.سربراہ مسلم لیگ ضیاء و محمد اعجاز الحق

ملک میں بسنے والے سات کروڑ سے زائد ارائیں ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہینگے.سربراہ مسلم لیگ ضیاء و محمد اعجاز الحق

Font size: Decrease font Enlarge font
ملک میں بسنے والے سات کروڑ سے زائد ارائیں ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہینگے.سربراہ مسلم لیگ ضیاء و  محمد اعجاز الحق

تلہ گنگ:ملک میں بسنے والے سات کروڑ سے زائد ارائیں ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہینگے ۔ان خیالات کا اظہار انجمن ارائیاں ٹمن کے کنونشن میں سابق وفاقی وزیر ،سربراہ مسلم لیگ ضیاء و  محمد اعجاز الحق نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر گوجر خان سے سابق صوبائی وزیر و سابق ایم این اے چودھری محمد ریاض ،چیئرمین میونسپل کمیٹی جنڈ عبدالستار ارائیں ، چیف آرگنائزر انجمن ارائیاں ضلع چکوال چودھری غلام ربانی ،پیڑن انچیف انجمن ارائیاں ضلع چکوال الحاج میں عبدالقیوم ،صدر ارائیں سوسائٹی اسلام آباد میاں اعجازاحمد،چودھری جمیل احمد گوجر خان ،چودھری نثار احمد جنڈ،چودھری وارث خان صدر انجمن ارائیاں ٹمن ،چودھری عابد اسحاق سابق کونسلر ،حکیم محمد اسلم ،صوبیدار(ر) غلام جیلانی ،چودھری مسعود احمد ،حاجی عبدالقادر ارائیں ملتان خورد ،حاجی جاوید خالق ارائیں ،ناصر ارائیں چکوال،ڈاکٹر عبدالقیوم ارائیں ،چودھری حاجی خضر حیات ارائیں آف موگلہ سمیت علاقہ بھر سے ارائیں برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔محمد اعجاز الحق نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے جب سے اپنا قبلہ تبدیل کیا مشکلات میں گھر گئے ہیں ۔اب بھی وقت ہے وہ مکہ مدینہ کو اپنا قبلہ بنا لیں تو معاملات درست ہو سکتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ارائیں برادری اتحادکا مظاہرہ کرے تو ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بھی بن سکتی ہے ۔ان شاء اللہ اسلام آباد میں بہت جلد ارائیں برادری کا بڑا کنونشن منعقد ہوگا جس میں پاکستان بھر سے لوگوں شرکت کرینگے ۔محمد اعجاز الحق نے قصور واقعہ کی بھی شدید مذمت کی ۔اور حکومت پنجاب سمیت قانون نا فذ کرنے والے اداروں سے ملزم کی فوری گرفتاری اور سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ سات سالہ معصوم زینب ہم سب کی بیٹی تھی ۔کنونشن سے چودھری محمد ریاض سابق صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارائیں برادری کا منظم ہونا انتہائی خوش آئند ہے ۔ہم ان شاء اللہ دیگر برادریوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں صدر مملکت ، چیف جسٹس ،وزیر اعظم ،آرمی چیف سمیت کئی اہم عہدوں پر ارائیں برا جمان رہے ۔جو برادری کیلئے فخر کی بات ہے ۔ ارائیں برادری کا ووٹ فیصلہ کن ہوتا ہے ۔آپس میں اتفاق قصور میں سات سالہ معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ معاشرہ کو سدھارنے کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے ۔اُنہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مجرم کو جلد کٹہڑے میں لایا جائے گا اور مظلوم خاندان کو انصاف ملے گا ۔کنونشن سے چیف آرگنائزر انجمن ارائیاں ضلع چکوال چودھری غلام ربانی ،پیڑن انچیف انجمن ارائیاں ضلع چکوال الحاج میں عبدالقیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن ارائیاں کے تحت ارائیں برادری کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد منصوبے پائپ لائن میں ہیں ۔ان شاء بہت جلد ایسے کنونشن یونین کونسل سطح پر بھی منعقد کئے جائیں گے ۔اور برادری کو آرگنائز کیا جائے گا ۔

Subscribe to comments feed Comments (4 posted)

avatar
thanks for sharing
avatar
con el caso de bronce noble, de alta frecuencia el Primero estrella velocidad ‘motor’, línea verde y negro que lleva los números arábigos luminosos, y ha añadido vitalidad a la características de Lie reloj de aviador icónica Qiang.
Reply Thumbs Up Thumbs Down
-2
Report as inappropriate
avatar
JosephfromE
Regards, An abundance of stuff!


will cialis show on a drug test <a href="http://cialisfidel.com/">cialis 5mg coupon</a> buy cialis saudi arabia <a href=http://cialisfidel.com/>cialis without a doctor prescription</a>
avatar
JosephfromE
You actually revealed it terrifically.

cialis kaufen in frankreich <a href="http://cialisfidel.com/">cialis generic</a> cialis y el consumo de alcohol <a href=http://cialisfidel.com/>cialis generic</a>
total: 4 | displaying: 1 - 4

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0