اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کی ہدایت پر تحصیلدار رفاقت خان نے شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
11/07/2018 09:41:00

وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ زاہد اعوان نے آپریشن کی مذمت کر دی
تلہ گنگ( تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام ) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کی ہدایت پر تحصیلدار رفاقت خان نے شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا ۔مختلف ریڑھی بانوں کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا ۔بعد ازاں وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ زاہد اعوان نے میڈیا سے دوران گفتگو کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کی معطلی کے دوسرے روز ہی غریب افراد کیخلاف ظالمانہ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔جس کی مذمت کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر آپریشن کرنا ہی تھا تو عوامی نمائندوں کے ساتھ مشاورت کی جاتی ۔پہلے نوٹس دیا جاتا ۔اس کے بعد کارروائی کی جاتی ۔
Post your comment